Today ePaper
Rahbar e Kisan International

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔۔

Articles , Snippets , / Sunday, November 2nd, 2025

rki.news

پل پل بدل رہا ہے، موسم بدل رہا ہے
حدّت سے جل رہا ہے، موسم بدل رہا ہے

سورج نے بدلے تیور سارے جہان میں یوں
ماحول کَھل رہا ہے موسم بدل رہا ہے

گرمی کے زور سے اب آنے لگے مصاٸب
پربت پِگھل رہا ہے موسم بدل رہا ہے

کرہ ارض کے موسم میں جو تبدیلیاں ہوتی ہیں ان کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔۔جن میں سے ایک بڑی وجہ گرین ہاوس گیسوں کا اخراج ہوتا ہے۔۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے تحت دنیا کے بیشتر خطوں میں گلیشیئر اور برف کے تودے تیزی سے پانی میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
اس تشویشناک عمل کی وجہ ہیٹ ویو ہےجس نے تقریبا ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔۔
اگر برف اسی رفتار سے پگھلتی رہی تو کچھ عرصے بعد دنیا کے بہت سارے ساحلی شہر ڈوب جائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات زیادہ تر انسانی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ گاڑیوں ، فیکٹریوں اور توانائی پیدا کرنے کے لئے کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس کا بے دریغ استعمال ہے جو کہ بڑی مقدار میں گیسوں کا اخراج کرتی ہیں۔۔۔
ان تبدیلیوں سے شدید قسم کے موسمی اثرات ہوتے ہیں جن میں گرمی اور سردی دونوں کا ضرورت سے زیادہ بڑھ جانا شامل ہے۔۔
درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث پانی کی قلت ہوسکتی ہےاور خراب پانی کی وجہ سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔۔
سمندر کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے طوفانوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔۔۔
ان موسمیاتی تبدیلیوں کے سد باب یا مداوا کے لئے ضروری ہے کہ گرین ہاوس گیسز کے اخراج کو کم کیا جائے اور جنگلات اگانے کو فروغ دیا جائے اور اس ضمن میں مزید بہتر حکمت عملی کو عمل میں لایا جائے۔۔۔

ثمرین ندیم ثمر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International