تازہ ترین / Latest
  Saturday, December 28th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹاؤن شپ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, April 14th, 2024

تحریر۔۔فخرالزمان سرحدی ہری پور۔۔پیارے قارئین! آج کا کالم ایک ایسے تعلیمی ادارہ کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے جس کا شمار نامی گرامی اداروں میں ہوتا ہے۔سالانہ ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوں کہ بزم ادب کی تقریبات,نصابی سرگرمیاں ہوں کہ داخلہ مہم ادارہ مذکورہ کی شاندار کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اداروں پر توجہ دی جاۓ تو نتائج مثبت آتے اور والدین کا اعتماد بحال رہتا ہے۔محترم عماد بھائی اس عظیم الشان تعلیمی ادارہ کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔اس ضمن میں پرنسپل ملک سجاد عزیز اور وائس پرنسپل اظہر قریشی کی زیر نگرانی جاری داخلہ مہم میں والدین کی دلچسپی ایک اور خوبصورت علامت ہے۔ شہر بھر سے طلباء کی داخلہ لینے کی غرض سے آمد کا سلسلہ جاری پرنسپل ملک سجاد عزیز ،وائس پرنسپل اظہر قریشی ،تحصیل صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ہریپور حافظ شکیل احمد ، اور عماد اعجاز داخلوں میں مصروف یاد رہے جب سے پرنسپل ملک سجاد عزیز نے چارج لیا ہے اپنے وائس پرنسپل اظہر قریشی کے ہمراہ سکول میں بہترین قسم کا ڈسپلن ہے امتحانات میں شاندار کارکردگی ہوئی ہے میٹرک میں 97 فیصد رزلٹ کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ادبی مقابلوں میں صوبائی لیول تک کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خصوصی طور پر سکول میں بہترین قسم کے پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے بہترین قسم کی تزئین و آرائش کی گئی ان بہترین اقدامات پر بچوں کے والدین اور عوامی حلقوں نے پرنسپل ملک سجاد عزیز ،وائس پرنسپل اظہر قریشی اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ایک خوش آئند صبح کے طلوع کے منتظر ہیں۔عوامی ,سماجی حلقوں میں عماد بھائی کے تعلقات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ کہ مجھے بھی خوبصورت معلومات اور عنوانات لکھنے کے لیے عنایت کرتے رہتے ہیں۔اس ضمن میں یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ مہنگائی اور گرانی کے دور میں معیاری تعلیم قوم کے بچوں کو دی جاری ہے تو یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں کا کردار پنی جگہ مسلمہ ہے۔قوم کے بچوں کی بہتر تربیت بہترین تربیت یافتہ اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوتی ہے۔ادارہ مذکورہ میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا ہونا اور عوامی حلقوں کا اعتماد بحال ہونا ہی اس کی ایک روشن مثال ہے۔فروغ تعلیم کے لیے بہتر سے بہترین اقدامات ہونے سے قوم کے سرمایہ کا مستقبل بھی روشن ہے۔قومی تقریبات کا اہتمام اس دارہ کا معمول ہوتا ہے۔سکاؤٹس سرگرمیاں دلکشی کا منظر پیش کرتی ہیں تو ملی نغمات کی صدائیں کانوں میں رس گھولتی ہیں۔قوم کے بچے تعلیم کے میدان میں اس قدر فعال کہ جو بھی اساتذہ سرگرمی کرواتے ہیں آسانی سے اخذ کر لیتے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول کام,کام,بس کام پر ادارہ میں عمل کیا جاتا ہے۔اتحاد ,یقین,تنظیم اس ادارہ کا منشور ہے۔یہی وجہ کہ داخلہ کے لیے والدین اس دارہ کی دہلیز پر جانا فخر محسوس کرتے ہیں۔امید ہے محنت کا سفر اسی جذبہ اور شوق سے جاری رہے گا۔بقول شاعر:۔
ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International