Today ePaper
Rahbar e Kisan International

علامہ اقبالؒ کے 148 ویں یومِ ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب اورنگزیب خان کھچی کا پیغام “.

Articles , Snippets , / Sunday, November 9th, 2025

rki.news

لاہور : ( فریدہ خانم ),
وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان ملکی اور عالمی سطح پر ان کی فکر کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر جناب اورنگ زیب کھچی نے مزید کہا کہ آج کے عالمی چیلنجز کا حل صرف فکرِ اقبال میں پوشیدہ ہے، جو انسانیت، خودی، آزادیٔ فکر اور عالمگیر بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔
حکومت نے علامہ اقبالؒ کے 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر شایانِ شان تقریبات کے لئے “150 سالہ کمیٹی” قائم کی ہے، جس میں سرکاری عہدیداران کے ساتھ اقبال شناس، ماہرینِ تعلیم اور محققین شامل ہیں۔ اس ضمن میں اقبال اکادمی پاکستان مرکزی کردار ادا کرے گی اور ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقبالیاتی مراکز کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ میں “اقبال ریسرچ اینڈ کلچرل کمپلیکس” کا آغاز ہو چکا ہے، جو تحقیق، تربیت اور علمی تبادلے کا مرکز ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان علامہ اقبال رح کے کلام کو بین الاقوامی زبانوں میں منتقل کرنے اور علامہ اقبال کی فکر پر ملکی و بین الاقوامی اقبال شناسوں کے تحقیقی منصوبے شائع کرنے کا اہتمام کر رہی ہے، جس سے نہ صرف نئی نسل کے لئے فکرِ اقبال سے تعارف ممکن ہوگا بلکہ قومی زندگی کو بھی فکرِ اقبال کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے امکانات پیدا ہوں گے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی فکرِ اقبال کو اجاگر کرنے کے لئے جامعات، تحقیقی اداروں اور اہلِ علم کے اشتراک سے علمی کانفرنسیں، نمائشیں اور مکالمے منعقد کئے جائیں گے, تاکہ مشرق و مغرب کے مابین فکری فاصلے کم ہوں اور پاکستان کا علمی و تہذیبی تشخص اجاگر ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت علامہ اقبالؒ کے افکار کو تعلیمی نظام اور قومی پالیسی میں شامل کرے گی تاکہ نئی نسل اقبال کے پیغامِ خودی اور تعمیرِ ملت سے روشناس ہو سکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International