rki.news
رپورٹ:ڈاکٹر نور سہارنپوری
ادبی و ثقافتی تنظیم شہ نشین کی ایک پُر وقار اور یادگار ادبی نشست وی ٹرسٹ، گلشنِ اقبال میں منعقد ہوئی۔ صدارت معروف شاعر محترم ساجد رضوی کو فرمانی تھی مگر علالت کے باعث وہ تشریف نہ لا سکے۔ اس موقع پر صدارت کی ذمہ داری مسند پر موجود معزز شعرا محترم منیف اشعر ملیح آبادی اور ایڈووکیٹ ڈاکٹر افتخار ملک نے نہایت خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ انجام دی۔
مہمانانِ ذی وقار میں محترم عبیداللہ ساگر، محترم سلمان صدیقی، نیشنل میڈیافاؤنڈیشن کے چیئرمین محترم محمد علی اور یونائیٹڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سید یاسر ترمذی شامل تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نور سہارنپوری نے علمِ قوافی کے موضوع پر نہایت مفید، معلوماتی اور فکر انگیز لیکچر پیش کیا، جس کے بعد حاضرین نے موضوع سے متعلق مختلف سوالات کیے۔
نظامت کے فرائض ہما ساریہ اور یاسر سعید صدیقی نے خوش دلی، وقار اور سلیقے سے انجام دیے جب کہ خطبۂ استقبالیہ تنظیم کے صدر، معروف شاعر جناب مقبول زیدی نے پیش کیا۔
شرکائے مشاعرہ میں ممتاز شعرائے کرام کے اسمائے گرامی شامل تھے، جن میں مقبول زیدی، ڈاکٹر نور سہارنپوری، شبیر نازش، یاسر سعید، فرحانہ اشرف، ڈاکٹر نثار احمد نثار، عارف پرویز، فخراللہ شاد، عروج واسطی، شاہدہ ماہی، عدنان عکس، مہتاب عالم مہتاب، عدنان زائر، علی کوثر حیدر، علی پرواز، صفدر علی انشاء، حنا سجاول، افسر علی افسر، یحییٰ چوہان، افضل شاہ، اکرام اکرم، فہد زئی طور، ہما ساریہ، محمود حسن تاباں، گل افشاں، ماریہ خان اور آسی سلطانی شامل تھے۔
محفل کے اختتام پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور خوشبویات کے تحائف پیش کیے گئے۔
آخر میں تنظیم کے صدر محترم مقبول زیدی نے تمام شرکائے محفل، شعرائے کرام اور حاضرین کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا۔
طعام کی پُر لطف ضیافت کے بعد یہ خوبصورت، یادگار اور خوشگوار نشست محبت آمیز ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی۔
Leave a Reply