Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد کا 439واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر کی صدارت میں منعقد

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, November 16th, 2025

rki.news

اسلام آباد: محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد کا 439واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ بزرگ نعت گو شاعر، مصنف، ماہر تعلیم اور تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر کی میزبانی اور زیرِ صدارت ان کی اقامت گاہ، سیکٹر جی-10/4، اسلام آباد میں باوقار انداز میں منعقد ہوا۔

تقریب میں محفلِ نعت پاکستان کے صدر سید ابرار حسین نے اسٹیج پر شرکت کی، جبکہ ممتاز نعت گو شعراء جناب نسیم سحر اور سید ضیاء الدین نعیم مشاعرے میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض تنظیم کے جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی نے انجام دیے۔

مشاعرے کی خاص بات گوجرانوالہ سے تشریف لانے والے معروف نعت گو شاعر قاری غلام زبیر نازش کی بطورِ خاص شرکت تھی، جن کی آمد نے محفل میں ایک خصوصی رنگ بھر دیا۔

تقریب میں جن شعرائے کرام نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا، ان میں پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر، نسیم سحر، سید ضیاء الدین نعیم، سید ابرار حسین، شرف الدین شامی، عرش ہاشمی (سیکرٹری، محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد)، غلام زبیر نازش، ڈاکٹر فرحت عباس، حافظ نور احمد قادری، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی (ناظمِ مشاعرہ)، محمد جمال محسن اور سید جمال زیدی شامل تھے۔

محفل کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی اور میزبانِ مشاعرہ کے فرزند، شہریار شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی اور شرکاء کے اعزاز میں میزبان کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔

بلا شبہ یہ سوز و گداز اور روحانی کیف سے بھرپور نعتیہ محفل دیر تک شرکاء کے دلوں میں نقش رہنے والی تقریب ثابت ہوئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International