Today ePaper
Rahbar e Kisan International

الیکشن کمیشن کا مختلف سیاسی نمائندوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس

Latest - تازہ ترین , Snippets , / Sunday, January 15th, 2023

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی نمائندوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا بیان غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، رانا ثناءاللہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سے واقفیت کم ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہا ہے، ادارہ پر الزام ہے کہ کراچی، حیدر آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹیں استعمال کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس شمیم کی جانب سے بیلٹ باکس کی سیل توڑنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

 ان کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات بے بنیاد ہیں، یوسیز، کونسلز کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن میں ہر ضلع کی یوسیز کی تعداد فراہم کی، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن تعداد کے مطابق حلقہ بندیوں کا پابند تھا، ادارے نے شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ان حلقہ بندیوں کی اسلام آباد کیس سے کوئی مماثلت نہیں ہے، اسلام آباد کیس میں الیکشن شیڈول کے دوران یوسیز کی تعداد بڑھائی گئی، الیکشن شیڈول کے بعد ردوبدول نہ کرے کا حکم دیا، 7 سے 10 دن میں اسلام آباد میں بھی انتخابات کیلئے تیار ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International