Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سلام گزار ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ماہانہ ردیفی مشاعرہ

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, December 3rd, 2025

rki.news

رپورٹ:ڈاکٹر نور سہارن پوری
سلام گزار ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ماہانہ ردیفی سلامیہ مشاعرہ ردیف “مسلسل” پر سلام گزار ادبی فورم کے بانی اور معروف کہنہ مشق شاعر جناب مقبول زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا یہ اس سلسلے کی 181 ویں نشت تھی نظامت کے فرائض منتظم سید مقبول زیدی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
مشاعرے کی صدارت ملک کے ممتاز بزرگ شاعر جناب عبیداللہ ساگر نے فرمائی، جب کہ مہمانِ خصوصی محترم عارف نقیب پرویز اور مہمانِ اعزازی جناب آسی سلطانی تھے۔ تقریب کے آغاز کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا بعد از تلاوت اشعرعالم عماد نے اپنی طرحی حمد باری تعالیٰ پیش کی محفل میں ردیفی سلام پیش کرنے والوں میں جناب عبیداللہ ساگر، عارف نقیب پرویز، آسی سلطانی،م م مغل،عدنان عکس،افضل شاہ، ڈاکٹر نور سہارن پوری ،مقبول زیدی، ڈاکٹر خرم آسی جہانگیری، شارق رشید، مہتاب عالم مہتاب، افسر علی افسر، نعیم انصاری، عروج واسطی، ذیشان شانی، بلال عظیمی، خمار زیدی، محمود تاباں، فہد زئی طور،ہما ساریہ، عدنان زائر مجاہد حسین اور اشعر عالم عماد شامل تھے، جن کے فنِ سلام نے محفل کو عروج بخشا۔
مشاعرہ کی دیگر سماعتوں میں قرطاسِ ادب کے بانی فرخ جعفری، فاروق عرشی، کشور عروج نے بطور سامع شرکت کی۔ آخر میں صاحبِ صدر نے مشاعرے کی روایت اور نعتیہ ادب کے فروغ پر روشنی ڈالی، جب کہ مقبول زیدی نے تمام معزز مہمانان اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کی تواضع پر تکلف عشائیے سے کی گئی، جس نے بیٹھک کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International