Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

Articles , Snippets , / Wednesday, December 3rd, 2025

rki.news

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 03دسمبر 2025
ملتان ۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے معذور طلباء نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معذور افراد کی فلاحی تنظیم مین اسٹریم کے چیف نادر خان نے کہا کہ معذوری کی تعریف کو دوبارہ سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ معذوری صرف جسمانی کمی کا نام نہیں۔نارمل انسان بھی سواری کے بغیر منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔خصوصی افراد نارمل زندگی گزارنے کے لیے مخصوص سواری یا ویل چیئر وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ معاشرے کو چاہیے کے ان کو عام نارمل افراد کی طرح عزت اور مقام دے اور آگے بڑھنے کے برابر مواقع فراہم کرے۔ معزور افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حمزہ نے اپنی زندگی کہانی بتائی کہ کس طرح معذوری کے باوجود محنت حوصلے اور لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کی۔
ڈاکٹر محمد عثمان جمشید سینئر ٹیوٹر نے شرکاء کو بتایا کہ یونیورسٹی معذور طلباوطالبات کو بہترین خصوصی سہولیات کے ساتھ اسکالرشپ پر تعلیم اور رہائش فراہم کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ تمام انسان برابر ہیں کسی کی معذوری اس کو چھوٹا نہیں کرتی۔ سب انسان ایک جیسے ہونے کے باوجود بھی مختلف ہیں کیونکہ سب کا ڈی این اے مختلف ہے جو ہر انسان کی ایک خصوصی پہچان بناتا ہے۔ ہر انسان کی صلاحیتیں منفرد ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور معاشرے کی بھلائی کے لیے استعمال کریں۔ اگر ہم اپنی صلاحیتوں کو استعمال نہ کر سکیں تو یہ اصل معذوری ہے۔ سیمینار میں پروفیسر سلمان قادری، احسن جمیل، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر بابر، ڈاکٹرخواجہ کاشف و دیگر فیکلٹی ممبرز اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔
ریاض احمد براج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International