rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم ) ، اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی شیخ آفتاب حنیف کی زیرصدارت ہوئی،جس میں سورہ الذاریات کی آیات 23,22کے موضوعات پر گفتگو ہوئی،عدنان لودھی نے تلاوت قرآن کریم اورعندلیب اسد نے نعت رسول کریمﷺ سے لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز کیا،شرکاء نے کہا رزق کی پیداوار زمین میں ہے ،مگر اس کے اسباب آسمان میں ہیں،موسم اور آب و ہوا کا تغیر اس پیداوار کو پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے،اسی طرح تقسیم رزق کے فیصلے آسمان اور اس کے ذرائع زمین میں ہیں،جب یقین کے ساتھ انہیں اختیار کیا جائے تو رزق رزق کریم کی صورت ملتا ہے،قبل ازیں میاں شبیر نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،بعد ازاں فراز فاروقی نے مرحوم ارکان پریس کلب و اقرباء کے لئے دعائے مغفرت کرائی،سجاد اعوان،ناصر غنی،شہباز ملک،فاران شاکر،فرخ علی،گل نواز،غلام زہرا،فیصل سلہریا،شیخ آفتاب اور حامد نواز نے گفتگو کی۔
Leave a Reply