rki.news
شازیہ عالم شازی(چیئر پرسن جہانِ رنگ) اور ڈاکٹر مسعود احمد(سی ای او۔لہنگ لیباٹریز) نے مہمان شعراء کو جہانِ رنگ کی اعزازی شیلڈ پیش کی
(رپورٹ جے آر میڈیا)
ادبی و سماجی تنظیم جہانِ رنگ انٹرنیشنل گزشتہ کئی سالوں سے ادبی منظر پر اپنے معیاری اور کامیاب مشاعروں کے حوالے سرگرمِ عمل ہے،زوم پر لائیو مشاعرے ہوں یا کراچی میں فرشی مشاعرے جہانِ رنگ انٹرنیشنل ادبی منظر نامے پر اپنی علیحدہ ساخت بنانے کامیاب ہو رہی ہے، مورخہ 13 دسمبر 2025 کو اسی سلسلے میں جہانِ رنگ انٹرنیشنل اور روٹری کلب آف کراچی اسٹار کے زیرِ اہتمام بہ اشتراک اکادمی ادبیات پاکستان میں یوکے سے آئے مہمان شعراء کے اعزاز میں بہر ملاقات و مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا مشاعرے کی صدارت کوئٹہ سے تشریف لائے شاعر جناب سرور جاوید نے دیگر مسند نشینوں میں مہمانِ خصوصی سینئر شاعر سلیم فوز، نجمہ عثمان، اشتیاق میر، ثبین سیف، راحت زاہد، اور فائقہ گُل شامل تھے مشاعرہ کی نظامت منتظم مشاعرہ شازی عالم شازی نے بخوبی انجام دی۔
مشاعرہ کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت اشعر عالم عماد نے حاصل کی۔جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی چیئرپرسن محترمہ شازیہ عالم شازی، جو روٹری ڈسٹرکٹ 3271 میں بطور ڈسٹرکٹ چیئر (شعر و ادب) اور روٹری کلب آف کراچی اسٹار سے وابستہ ہیں، نے تقریب میں خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ اپنے پُرخلوص اور پُراثر خطاب میں انہوں نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، ملک بھر سے آئے ہوئے شعراء، یوکے سے تشریف لانے والے ممتاز ادبی شخصیات اور ذوقِ ادب رکھنے والے سامعین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادب سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا، اور یہی وجہ ہے کہ دیارِ غیر میں بسنے والے اردو شعراء اپنی تخلیقی وابستگی کے ذریعے زبان، تہذیب اور ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
منتظم مشاعرہ شازیہ عالم شازی نے خصوصاً برطانیہ سے آئے ہوئے شعراء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکے میں مقیم اردو شعراء نہ صرف نئی نسل کو اردو زبان سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی و برصغیری ادب کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔ ان کی ادبی محفلیں، مشاعرے اور تخلیقی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اردو ادب دیارِ غیر میں بھی پوری آب و تاب کے ساتھ فروغ پا رہا ہے۔
خطاب کے دوران جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی ادبی خدمات کا مختصر مگر جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے اردو ادب، شاعری اور تخلیقی اظہار کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔عالمی سطح پر ادبی روابط قائم کرنا، نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی، مشاعروں اور ادبی نشستوں کا انعقاد جہانِ رنگ انٹرنیشنل کی نمایاں شناخت بن چکا ہے۔
اسی تسلسل میں روٹری کلب آف کراچی اسٹار کے ادبی و سماجی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روٹری صرف سماجی خدمت تک محدود نہیں بلکہ ادب، ثقافت اور فکری بالیدگی کے فروغ میں بھی ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ روٹری کلب آف کراچی اسٹار کی سرپرستی میں ہونے والی ادبی سرگرمیاں اس امر کی غماز ہیں کہ معاشرے کی فکری تربیت اور تہذیبی شناخت کے تحفظ میں ادب کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
مشاعرے میں بالترتیب اشعرعالم عماد،نساء احمد، شاہ زمان بھنگر، شبانہ شابی تار، کامران مغل،ہدایت سائر، اصغر خان،سید شائق شہاب، افروز رضوی،شازیہ عالم شازی،اسد ظفر، م م مغل، فرخ اظہار جبکہ مسند نشیوں میں ثبین سیف،راحت زاہد، فائقہ گُل صاحبزادہ،نجمہ عثمان، اشتیاق میر، سلیم فوز اور آخری میں کوئٹہ سے تشریف لائے مہمان شاعر و صدرِ مشاعرہ سرور جاوید نے صدارتی خطاب کے ساتھ اپنا کلام بھی پیش کیا،انہوں نے مشاعرے کے انعقاد اور اس کے انتظامات پر جہانِ رنگ انٹرنیشنل کو خصوصی مبارک باد پیش کی،مشاعرے میں روٹری کلب آف کراچی اسٹار کے عہدیدران اور روٹرینز نے خصوصی شرکت کی جن میں جناب عبدالجبار(ڈسٹرکٹ چیئر روٹری انٹرنیشنل3271)، اور روٹری کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر نواب شاہ سید تہذیب،
ڈاکٹر مسعود احمد (روٹیرن ، سی ای او۔لہنگ لیباٹریز) اس کے علاوہ مانچسٹر یوکے تشریف لائے مہمانِ اعزازی جناب ہمایوں صاحبزادہ، قرطاسِ ادب کے بانی سید فرخ جعفری،ہم شاعر و ادیب کے بانی کامران عثمان( جنہوں نے میڈیا کوریج کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہوئی تھیں) رونقِ محفل تھے،جناب عبدالجبار(ڈسٹرکٹ چیئر روٹری انٹرنیشنل 3271)،سید تہذیب صاحب روٹری کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر جو نواب شاہ سے خصوصی تشریف لائے تھے اور ہمایوں صاحبزادہ جو مانچسٹر یوکے سے تشریف لائے تھے شازیہ عالم شازی اور ڈاکٹر مسعود (سی ای او۔لہنگ لیباٹریز) نے انھیں سندھ کا تقافتی ورثہ اجرک بطور تحفہ پیش کی،مشاعرے کے اختتام کے بعد یوکے کے مہمان شعراء کو شازیہ عالم شازی (چیئر پرسن جہانِ رنگ اور ڈاکٹر مسعود احمد(سی ای او۔لہنگ لیباٹریز)نے مہمان شعراء کو جہانِ رنگ کی اعزازی شیلڈ پیش کی
شازیہ عالم شازی نے اختتامیہ خطاب میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جہانِ رنگ کی ٹیم جن میں، ڈاکٹر مسعود احمد، فرخ اظہار، اشعر عالم عماد، اور نوشین عالم موجود تھے کو تقریب کامیاب بنانے کے کردار پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا،آخر میں شازیہ عالم شازی نے تمام مہمانوں، شعراء اور سامعین کی شرکت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی ادبی محفلیں مستقبل میں بھی اردو ادب کو نئی سمتیں اور نئی توانائیاں عطا کرتی رہیں گی بعد ازں طعام کے بعد یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔۔
Leave a Reply