rki.news
س نے کیا کہا بات بات میں
ہو گئے خفا بات بات میں
رازدار سے راز کیا کہا
راز کھل گیا بات بات میں
سمجھا عمر بھر جس کو باوفا
دے گیا دغا بات بات میں
اُن کے دم سے تھی زِندگی حسیں
بن گئی سزا بات بات میں
اپنا دل بھی تھا مثل آئنہ
چور ہو گیا بات بات میں
ہم نہ کہ سکے اُس نے کہ دیا
اپنا مدعا بات بات میں
بزم شوق میں اِک نگاہ نے
مجھ کو چن لیا بات بات میں
کل تلک یہاں ایک گاؤں تھا
راکھ ہو گیا بات بات میں
میم نون صواد واو رے نے بھی
شعر کہ لیا بات بات میں
منصور اعظمی دوحہ قطر
Leave a Reply