Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک کونسل اجلاس، تعلیمی معیار میں بہتری پر غور

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, December 21st, 2025

rki.news

ائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 20دسمبر 2025
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا 15واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ اور اعلیٰ انتظامی افسران نے شرکت کی، جن میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، فکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد ندیم طاہر، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم،عمران محمود اور یونیورسٹی کے تمام چیئرپرسنز آف ڈیپارٹمنٹس شامل تھے۔اجلاس میں دیگر جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم نے بھی شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک ، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب (یونیورسٹی آف ملتان) اور محترمہ سعدیہ (نومنی سیکرٹری ایگریکلچر لاہور) شامل تھیں۔اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سمعیہ عنبرین (رجسٹرار، زرعی یونیورسٹی ملتان) نے انجام دیے۔اجلاس میں یونیورسٹی میں کئی نئے ڈگری پروگرامز کے آغاز اور پہلے سے موجود ڈگری پروگرامز کی اسکیم آف اسٹڈیز میں ترامیم سے متعلق اہم سفارشات دی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف باڈیز بشمول بورڈ آف فیکلٹی اور بورڈ آف فنانس اینڈ پلاننگ کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی بھی عمل میں لائی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمک کونسل کے فیصلے یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ دینے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International