rki.news
اپنی اپنی بقا کے دشمن ہیں
آج سب ہی خداکے دشمن ہیں
رحمتوں کے ہیں در کھلے ہوئے
لوگ خود ہی عطاکے دشمن ہیں
حق اگر سامنے کھڑا بھی ہو
اہلِ باطل بلا کے دشمن ہیں
بات سچ کی اگر ہو لب پر تو
سب کے سب ہی وفاکے دشمن ہیں
اپنے سائے سے بھی یہ ڈرتے ہیں
لوگ کیسے انا کے دشمن ہیں
سادگی، حسنِ دل، قرینے سب
لوگ پھر بھی ادا کے دشمن ہیں
نامِ احمدؐ سے جن کو وحشت ہو
پنجتن کی ولا کے دشمن ہیں
وار کرتے مگر نہیں ڈرتے
لوگ ساجد دعا کے دشمن ہیں
نواز ساجد نواز
موضع حسوکے
فیصل آباد
Leave a Reply