rki.news
اسلام آباد: محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد کے دیرینہ رفیق، ممتاز نعت خواں اور متعدد نعتیہ مشاعروں کی میزبانی کرنے والے معروف ادبی و دینی شخصیت جناب اعجاز کلیم اشرف کی پہلی برسی کے موقع پر ایک خصوصی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بابرکت نعتیہ محفل ان شاء اللہ 25 دسمبر 2025ء، بروز جمعرات، صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی۔ مشاعرے کا اہتمام محفلِ نعت پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس کا مقام اینکریج، ایکسپریس وے، اسلام آباد ہے۔
اس موقع پر نامور نعت خواں اور شعرا حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے اور مرحوم اعجاز کلیم اشرف کی دینی، ادبی اور نعتیہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
Leave a Reply