تازہ ترین / Latest
  Thursday, December 26th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

موضوع “ابھی وقت ہاتھ میں ہے”

Literature - جہانِ ادب , / Friday, April 26th, 2024

کالم نگار:سیدہ نزہت ایوب
شہر اسلام آباد

ابھی وقت ہاتھ میں ہے”
ابھی وقت گزرا نہیں ۔
ابھی سانسوں کی ڈور ہاتھ میں ہے۔
ابھی سینے میں دل دھڑک رہا ہے ۔نبضیں چل رہی ہیں۔
ابھی دماغ ٹھیک ٹھیک کام کر رہا ہے۔
ابھی نظر تیز ہے۔
ابھی تمام حسیں چاک و چوبند ہیں ۔
ابھی زبان لڑکھڑائی نہیں۔
قدم مضبوط ہیں۔
لہجہ پر تاثیر ہے۔
آواز دماغوں کے گنبدوں میں گونج پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
وقت بھی ہاتھ میں ہے قضا ابھی آئی نہیں ۔
ہم ابھی بڑوں کی محنت کا پھل کھا رہے ہیں، یہ معاشرہ یہ معاشرتی ہوائیں یہ رسم و رواج ہمارے بڑوں کی کمائی ہے ۔
اچھی ہے یا بری، شر ہیں یا باطل چار سو ، اسلامی ہیں یا غیر اسلامی بڑوں ہی کا کیا دھرا ہے۔ ہماری باری ابھی کہاں آئی ہے ۔
( آج کے معاشرے کی تصویر )
نفسا نفسی کا عالم ہے۔
ہر دوسرا شر کا بالم ہے ۔
ہم نفس کے ہیں پجاری۔
گویا حق پر ہے ضرب کاری ۔
رسومات غیر اسلامی ہیں۔ معاشرے کے مسلمان سراسر دین کی بدنامی ہیں ۔
کسی روح کو بھی یہاں قرار و ثبات نہیں۔
مشینی دور میں ،نفس کی دوڑ میں، شرکے شور میں، دلوں میں رہے کوئی جذبات نہیں ۔
نہ باپ، ماں، بھائی رہا نہ بیٹی ہے ۔
سونا اگلنے والی برباد ہو رہی کھیتی ہے حرصِ زر ،حرصِ زن کا فتنہ پرزور ہے ۔
یقینا فتنوں کی دکان رب سجاتا نہیں۔
اک بار جو بندے پر کر دے کرم پھر اپنی عطا اس سے اٹھاتا نہیں ۔
ہاں تو وقت ابھی گزرا نہیں ۔
اس سے پہلے کہ نبضیں رکیں، دھڑکن بند ہو، آنکھ بے نور، زباں بند ہو ۔
حسیں تمام مرنے لگیں،
قدم لڑکھڑا جائیں اور ہم قضا کی چھری تلے آ جائیں۔
قرآن کے اس ایک صرف ایک حکم کو پڑھیں سمجھیں اور اس پر عمل کریں
خدا ذوالجلال فرماتا ہے ۔
کہ جس نے میرا حکم مانا وہ راہ پا گیا اور جس نے ابلیس کی اتباع کی وہ میری رحمتوں سے دور ہو گیا ۔۔۔۔آئیں رب کے حکم کی طرف۔
کہ وقت ابھی ہاتھ میں ہے ۔
ذرا سوچیں!
آج معاشرے کا یہ عالم ہے تو کل کیا ہوگا۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International