rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی حامد نواز کی زیرصدارت ہوئی،جس میں سورہ الذاریات کی آیات 47,48,49 کے موضوعات پر گفتگو ہوئی،میاں شبیر نے تلاوت قرآن کریم اور عندلیب اسد نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،شرکاء نے کہا کانئات کی ہر تخلیق جوڑے کی صورت ایک دوسرے کی تقویت اور تکمیل کا باعث ہے،تمام تخلیقات باہمی انحصار کے ایک نظم سے جڑی ہیں،جو اللہ کے علم محیط سے برقرار ہے،یہی علم عطا کر کے آدمؑ کو فرشتوں پر فضیلت بخشی گئی، یہی علم مومن کی میراث ہے، قبل ازیں فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی پیش کی، بعد ازاں زاہد شفیق طیب نے مرحوم ارکان پریس کلب و اقرباء کے لئے دعائے مغفرت کرائی، فرزانہ چودھری،عدنان لودھی،ناصر غنی،جمیل شیخ،فرخ علی،فاران شاکر،شجاعت حامد اور شیخ آفتاب حنیف نے شرکت کی۔
Leave a Reply