rki.news
(آنیوالے سال کیلۓ دعاٸیہ کلام)
اُجالا راہوں میں اُتار دے وہ سال آئے کاش
نصیب اعلٰی جو سنوار دے وہ سال آئے کاش
بہت زیادہ کوششیں کیں کامیابی کے لئے
جو کامرانی سے گزار دے وہ سال آئے کاش
نئی رُتوں کا انتظار کررہی ہوں دل سے میں
خزاں گزار کر بہار دے وہ سال آئے کاش
ہوں پوری ساری میری آرزوئیں اس جہان میں
دلی سکون اور قرار دے وہ سال آئے کاش
گزارنی ہے موسموں کی سرکشی دلیری سے
ثمر کے دل کو جو سہار دے وہ سال آئے کاش
ثمرین ندیم ثمر
دوحا، قطر
دسمبر ۲۰۲۵
Leave a Reply