rki.news
بیورو چیف سجاد احمد شیخ
مسقط عمان
سفارت خانہ پاکستان اور پاکستان سوشل کلب۔ کے زیر اہتمام “خوشبوئے غزل سال نو ” کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد 3جنوری2026 کو مسقط کے مقامی ہوٹل ہالی ڈے میں کیا گیا۔
اس پروقاراد ی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری تھے جبکہ مہمان اعزازی عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے شیخ سید فیاض علی شاہ صاحب اور پاکستان سوشل کلب۔ کے چیئرمین ندیم عظیمی صاحبب تھے۔
مشاعرے کی صدارت پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف ادیب، نظامت کار اور ہر دلعزیز شاعر جناب وصی شاہ نے کی۔
اس پروقار مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز عطرت آیات قرآنی سے کیا گیا تلاوت کی سعادت حافظ عبدالمنان صاحب نے حاصل کی۔اس کے بعد ھدیۂ نعت رسول صلی اللہ علی وسلم پیش کرنے کی سعادت نعت خواں اسد علی صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہال گونج اٹھا۔
استقبالیہ کلمات مشاعرے کے منتظم اعلی جناب ناصر معروف نے ادا کیے۔
پاکستان اور خلیجی شعراء و شاعرات میں محترمہ صباحت عروج (ملتان،پاکستان)،جناب مبشر سعید(ملتان، پاکستان)،جناب ریاض شاہد( بحرین)، جناب آصف علی آصف (سعودی عرب)جناب شہاب الدین احمد( قطر) ،جناب احمد سعید(فیصل آباد ) اور جناب علی زریون (متحدہ عرب امارات) اور جناب وجیہ ثانی(کراچی،پاکستان) شامل تھے۔جہاں اس مشاعرہ میں تشریف لائے مہمان شعراء کرام نے اپنے کلام سے بے پناہ داد و تحسین پائی وہیں عمان میں مقیم شعراء کرام نے بھی اپنی شاعری سے سے حاضرین کا دل جیتا۔۔ جن میں بالترتیب جناب اعجاز محاوری،جناب عمران اسد ،جناب موسیٰ کشمیر ،جناب عابد مغل، محترمہ عذرا علیم ،محمد طارق منیر چوراہی، جناب قمر ریاض اور تقریب کے روح رواں جناب ناصر معروف اور
جناب مقبول احمد شیخ
شامل تھے۔
مشاعرہ میں شعراء کرام و شاعرات کے ساتھ منتظمین کو حسن کارکردگی ادبی خدمات اور بالخصوص معاونین کو ادبی محافل کے لیے بھرپور تعاون پیش کرنے پر اسناد اور لوح سپاس سے نوازہ گیا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں میں سفارت خانہ پاکستان کے ناظم الامور جناب بلال حسن ،اتاشی برائے فلاح و بہبود جناب حافظ عبدالمنان صاحب، پاسپورٹ آفیسر جناب عامر صفدر اور دیگر عملے کے اراکین ۔
پاکستان سوشل کلب عمان عبوری کمیٹی کے عہدیداران میں نائب چیئرمین زاہد شکور صاحب، جنرل سیکرٹیری کاشف احمد زعیم صاحب، فنانس سیکرٹیری عمران طور صاحب ،جوائنٹ
سیکرٹیری کلیم اختر صاحب، قمر ریاض صاحب، عثمان لکھن صاحب،ڈاکٹر مظہرخان ،سید شاندار علی شاہ بخاری صاحب اور راقم الحروف شامل تھےاس کے
ساتھ ساتھ عمان میں مقیم کئی معروف علمی و ادبی اور سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی جناب حاجی عبدالحمید آدم ، جناب چودھری محمد اشرف ،جناب اقبال جعفر ، جناب رضوان عزیز ،
جناب چودھری عباس،جناب عبدالرحمن گلو،جناب احمد سبحانی،جناب محمد آصف برخی، جناب احمد رضا قادری ، جناب اختر سیلم ،جناب امتیاز کھوکھر ،جناب عمران صدیقی، جناب عاطف علی عارف ،جناب شبیر احمد ندیم ، سجاد احمد شیخ،
جناب طاہر شاہ ،جناب عدنان ہاشمی، جناب عقیل احمد صدیقی،چودھری عاقب،جناب محمد عثمان جاوید،چودھری اشفاق چیمہ،جناب ملک دانش،جناب بلال یوسف،جناب ذیشان احمد شاکر،جناب راشد حسین ،جناب محمد تسلیم رضا قادری ،محنفمد دانیال شیخ،جناب عاطف محمود،جناب مزمل ملک،
جناب افتخار احمد،جناب حاجی محمد بوٹا، جناب عبدالوحید،اور محمد علیم انیس کے علاؤہ عمان میں مقیم شائقین ادب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف ٹی اینکر جناب وجیہ ثانی اور عذرا علیم نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔
Leave a Reply