Today ePaper
Rahbar e Kisan International

یارانِ ادب،

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, January 14th, 2026

rki.news

آہ، ڈاکٹر محمد منظور عالم

باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق، بتاریخ 14 جنوری 2026 عیسوی کو ڈاکٹر محمد منظور عالم کا انتقال ہوا، جو قوم و ملت کے لئے عظیم خسارہ ہے-

انا للہ وانا الیہ راجعون

ڈاکٹر محمد منظور عالم ہندوستان کے مشہور دانشور، ائی او ایس (ios) کے بانی اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکریٹری تھے، علم و تحقیق میں مہارت رکھتے تھے، رجال سازی کا اعلیٰ تجربہ رکھتے تھے، انہوں نے ادارہ ios کے ذریعے نوجوانوں کی تربیت اور مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم رول ادا کیا-

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2026 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

قطعہء تاریخِ وفات
برائے
ڈاکٹر محمد منظور عالم

یقیناً مرگِ عالم ہے قضا منظور عالم کی
خبر آنا، غلط ہو کاش, ہائے نَخلِ ماتَم کی

سماجی کام کا میداں ہو یا میدان تعلیمی
بلا تخصیص خدمت کی ہے تم نے نسلِ آدم کی

خلوصِ دل سے یکسر کوششیں کیں عمر بھر تم نے
محبت کی اُخوّت کی حصولِ جَذبِ باہَم کی

بتائےکون اب ہم کو حفاظت کس طرح کی جائے
سُلیماں کے طِلسماتی گِراں تر نقشِ خاتَم کی

کیا نایاؔب نے محفوظ تاریخِ وفات ایسے
:اَجل منظور عَالم کی، اَجل اَحراری عَالم کی:
2025 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر
https://whatsapp.com/channel/0029VaGJCQKGZNCrD356Rv2O


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International