rki.news
دلکش ہے ترا حسن تو خوش رنگ ہے گفتار
گل رنگ فضاؤں میں مہکتا ہوا گلزار
سوکھے ھوئے اشجار بھی ہو جائیں ثمربار
ہو جائے انہیں تیری نگاہوں کا جو دیدار
روشن ہے سراپا تو درخشاں سی ہے صورت
پر نور فضاؤں میں چمکتا ہوا شہکار
بستا ہے مرے دل میں تو آنکھوں میں ہے رہتا
تیری ہی تمنّا ہے کہ ہے تُو ہی تو دلدار
چاہت ہے مرے دل میں ترے پیار کی ہر دم
ہوں تیری محبت کا میں ہر لمحہ طلب گار
ہے دل میں ترے پیار کی خوشبو کا بسیرا
اک تیری محبت میں مرے سارے ہیں اشعار
طارق بشیر
Leave a Reply