Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, January 21st, 2026

rki.news

پریس ریلیز 21جنوری2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور فیکلٹی ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی قلیل مدت میں ایک مثالی ادارے کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی طرز پر اپنی یونیورسٹی کی ترقی و تنظیم نو کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے مستقبل میں قریبی روابط پر تعلیمی اشتراک کی بنیاد ثابت ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں،کاشتکاروں کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International