rki.news
تحریر: فخرالزمان سرحدی، ہری پور
یہ ڈائری لکھوں یا احوالِ دل—آج کا دن ملاقاتوں، یادوں اور دعاؤں سے بھرا ہوا رہا۔ حافظ رضوان صاحب کی رفاقت میں کامل پور جا کر حیدر زمان صاحب کے ہاں فاتحہ خوانی کی۔ وہیں محترم کیپٹن (ر) خالد محمود صاحب، اختر آباد منگ سے ملاقات ہوئی۔
بادشاہیہ ریحانہ میں سلطان خان مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ پھر محمد یونس اعوان چھتڑی کی معیت میں میرا شاہ مقصود پہنچا، جہاں اورنگزیب مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت نصیب ہوئی۔ بعد ازاں گھیبہ میرا میں میاں داد مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کا موقع ملا۔
ابتدا میں عرض کیا تھا کہ جب کچھ لوگ مل جاتے ہیں تو دل میں مسرت و شادمانی کی ایک لہر سی اٹھتی ہے۔
آج مولانا عبدالعزیز ہزاروی (سرائے صالح)، نسیم خان جدون (درشخیل)، اظہر محمود (سیریاں)، خانویز خان (سیریاں)، چوہدری چن زیب (گھیبہ بستی عبداللہ)، محمد نواز خان (شاہ مقصود)، واجد خان (شاہ مقصود)، فیصل خان (سیریاں)، حافظ شہزاد اور دیگر کئی قیمتی شخصیات سے ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقاتیں اس لیے بھی اہم ہوتی ہیں کہ کسی مسلمان کی وفات پر مختلف علاقوں سے لوگ جمع ہو کر نمازِ جنازہ ادا کرتے، تعزیت کرتے اور دکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ یہی باہمی ربط اور احساسِ ہمدردی ہمارے معاشرے کی اصل طاقت ہے۔
اللہ کریم تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Leave a Reply