rki.news
“بابل کے گھر سے”
آج
اپنے بابل کے گھر سے رخصت ہوئی
اے میری بیٹی
اے میرے گلے کی مالا
تم میری زندگی کا ہو چاند ،چاندنی، جیوں
چاند کے گرد ہالہ
اے میرے گود کی کھیلی تجھے ،
ناز و نعم سے تھا پالا
محبتوں سے جب بھی سنوارا، تبھی
تیری ماں نے تجھے
ٹیکہ لگایا کالا
جھوٹ نہیں
اس میں ہرگز
اے میری ننھی پری تجھے بنائے رکھا
ہتھیلی کا چھالا
تو، جہاں جائے
خوشی چھائے
تجھ کو
غم نہ رلائے
تیرا وسدا رہے
انگناں شالا
گھبرانا نہیں
اے میرے لبوں کی ہنسی پی کے سنگ بھی ہوگا سفر ، تیرا نرالا
“دعا” ہے میری !
اے میرے گھر کی کرن
تو بنے
اپنے شوہر کے،
گھر کا اجالا
(آمین)
شاعرہ: سیدہ نزہت ایوب کاظمی ، شہر: اسلام آباد
(پاکستان)
03475158096
Leave a Reply