Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈیجیٹل زراعت کا تربیتی پروگرام شروع

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, January 27th, 2026

rki.news

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 27جنوری 2026
ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ڈیجیٹل زراعت پر مبنی ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور زرعی فیلڈ اسٹاف کو جدید ڈیجیٹل نظام، فصلوں کی سائنسی نگرانی اور جدید زرعی طریقوں کی عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، (تمغۂ امتیاز) نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت جدید دور کی ایک اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے پانی، کھاد اور دیگر زرعی وسائل کو زمین اور فصل کی اصل ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الکرم فارم ٹیکنالوجیز کے ساتھ یہ تعاون یونیورسٹی کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے جوڑنے اور عملی سطح پر اس کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو مستقبل کی زراعت کے لیے تیار کرے گا اور کسانوں کو جدید، سائنسی اور کم لاگت پر مبنی زرعی منیجمنٹ میں مدد فراہم کرے گا، جس سے فی ایکڑ زرعی زہروں اور کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔ڈاکٹر محمد عثمان جمشید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف آؤٹ ریچ اینڈ کونٹینیوینگ ایجوکیشن نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو فصلوں کی ڈیجیٹل نگرانی، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی، زمین اور فصل کے تجزیے اور جدید زرعی نظام کے عملی اطلاق سے متعلق جامع تربیت دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر حسن محمود، بزنس لیڈ الکرم فارم ٹیکنالوجیز، نے کہا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اس نوعیت کی یہ دوسری ٹریننگ ہے جس سے ڈیجیٹل زراعت کو مزید فروغ ملے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر عمیر سلطان، اور دیگر شرکاء موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International