Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایچ ای سی والی بال چیمپین شپ: ملتان یونیورسٹی میں آغاز

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, January 28th, 2026

rki.news

پبلک ریلیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان

پریس ریلیز 28جنوری 2026
ملتان۔ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ایچ ای سی انٹرویسٹی والی بال چیمپین شپ زون جے کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔جنوبی پنجاب کی پانچ یونیورسٹیوں کی ٹیمیں اس دو روزہ ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں، جس کا مقصد جوانوں میں ورزش کو فروغ دینا اور یونیورسٹیوں کے مابین تعاون کو بڑھانا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ “ہم ایچ ای سی کے تعاون سے اس اہم ایونٹ کی میزبانی کر کے خوش ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف والی بال کے شائقین کے لیے ایک بہترین موقع ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک نئی مثال بھی قائم کرے گا۔مزید کہا کہ نوجوان طلباء و طالبات ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور اس طرح کی سرگرمیاں ان کی توانائی کو مثبت طور پر استعمال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”ڈائریکٹر سپورٹس محمد ارقم اقبال نے بتایا کہ “یہ چیمپین شپ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گی اور ہم اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر سمیت دیگر فیکلٹی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International