تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آرٹیکل: استاد اور تعلیمی نظام

Articles , / Monday, May 6th, 2024

از قلم ماریہ شعبان (شکر گڑھ ،نارووال)
“استاد ایک روحانی باپ ہے “یہ جملہ کہیں دب کر رہ گیا ہے ۔ہمارے ملک پاکستان کی قریباً 80 فیصد آبادی شعبہ تدریس سے وابستہ ہے جن میں استاد ،طالب علم سمیت ان تدریسی اداروں کو چلانے والے عہدادار ،انتظامیہ اور دیگر رضاکار شامل ہیں مگر بدقسمتی سے اتنے وسیع نیٹ ورک کے باوجود نظام تدریس اپنے اندر ایسی خامیاں اور ناکامیاں رکھے ہوئے ہیں جن کا کوئی حل نہیں کیا گیا ہے ۔تعلیمی نظام کا سب سے اہم جزو ایک استاد ہے جسے قائد ملت محمد علی جناح نے معمار قوم کہا ہے لیکن کیا آج کا استاد معمار قوم ہے یا اسے بننے ہی نہیں دیا جاتا؟ ہمارے ملک کے تعلیمی نظام پر جب مغرب کی چھاپ ہے تو یہاں کا استاد کیا کر سکتا ہے ۔ہمارے نصاب کا نصف حصہ تو بے مقصد ہے جس میں لٹریچر کے نام پر رومیٹسیزم ، بے ہودہ لو سٹوریز اور مغربی کردار پڑھائے جاتے ہیں جب کہ ہمارہ معاشرہ تو اسلام کے نام پہ بنا ہے ۔ہمارے ہیروز تو حقیقی زندگی میں انقلاب لائے ہیں۔ ہمارے لیے بھلا مغربی کردار پڑھنا کیونکر ضروری ہے ؟صد افسوس پھر بھی یہ ہمارے نصاب کا حصہ ہے اور ہمیں پڑھنا پڑتا ہے ۔اس پر ہمارا استاد بیچارہ کیا کر سکتا ہے!اسے جب طلباء کے زیادہ گریڈ اور نصاب کو ر ٹانے کا کہا جائے گا اور اس کو کریڈٹ اوورز میں صرف 40 منٹ دیئے جائیں گے تو وہ تربیت کے لیے وقت کہاں سے لائے ۔نتیجا نتائج تو سال ہا سال اچھے آ جاتے ہیں لیکن تربیت اور ذہنی صلاحیتوں کی نشوونما نہیں ہو پاتی اور ایسے بچے یا تو دین سے دوری کی بدولت مغرب کے پیروکار بن جاتے ہیں یا پھر تربیت کے فقدان کی بدولت معاشرے کے جرائم کا شکار ہو جاتے ہیں ۔جب تک ہمارے تعلیمی اداروں میں انبیاء کرام علیھم السلام ،صحابہ کرام اجمعین رضوان اللّٰہ عنھم اور ہمارے ہیروز کے قصے نصاب کا حصہ نہیں بنے گے ،ہمارے نوجوانوں کی تربیت نہیں ہو سکتی جیسے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ” قوم مذہب سے ہے” ۔استاد کو طال علموں کی تعلیم و تربیت اسلام کے مطابق کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پھر ہی نوجوان اس معاشرے کے بامقصد اور کامیاب فرد بنیں گے اور استاد حقیقی معنوں میں “روحانی باپ”کہلائے گا ۔ اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International