تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان: اللہ تعالیٰ کا تعلق

Articles , / Monday, May 6th, 2024

از قلم: فاطمہ بنتِ لیاقت علی( بورے والا)

الله تعالیٰ اور انسان کا تعلق بہت گہرا اورمحبت سے بھرپورہے، انسان الله کی مخلوق ہے اور اُس کی معرفت پانےکا راستہ بھی الله کی طرف سے ہی ہے۔ الله کی رحمت، محبت، اور ہدایت و راہنمائی کے ذریعے، انسان اپنی زندگی میں راستہ پانےکی کوشش کرتاہے۔ اس کےعلاوہ، انسان کی اخلاقی، دینی، اور روحانی ترقی الله کی محبت اور قربانی کی راہ پر ہی ممکن ہےلہذا، الله تعالیٰ اور انسان کا تعلق ایک محبت، امید، اور تواصل بھرا رشتہ ہے جو دونوں کی محبت اور توجہ کے ذریعے بنتا ہے۔
الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میری طرف ایک قدم بڑھاؤ میں دس قدم بڑھاؤں گا۔ اللہ تعالیٰ انسان کی شہہ رگ سے زیادہ قریب ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ:

“اور جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو میں قریب ہوں، میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے، تو انہیں چاہیے کہ وہ میری بات مانیں اور ایمان لائیں مجھے تاکہ وہ ہدایت پائیں۔” ( البقرہ 2:186)

اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتاہے، اس کے دکھ ، تکلیف اور آزمائش میں صرف وہی ذات ہے جو انسان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی ہے، کبھی اس کا مذاق نہیں اڑاتی ہے۔ انسان جب کسی مشکل میں یا آزمائش میں ہوتا ہے تواسے سب سے پہلے اللہ تعالٰی کی ذات یاد آتی ہے کہ وہ میری مدد کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اورانسان کاتعلق ایسا ہےکہ جب انسان ٹوٹ جاتا ہے، بکھر جاتا ہے، جب سب لوگ اس پر ہنسنے والے ہوتے ہیں تو صرف وہی واحد ذات ہوتی ہے جو انسان کو سنبھالتی ہے اس کے دل کو جوڑتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کواپنا نائب بناکر بھیجا ہے۔ اس تعلق کی سب سے بڑی خوب صورتی یہ کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے فطرت اسلام پر پیدا کیاہے، انسان کوسمجھانے کےلیے بہت سے انبیاء کرام علیہم السلام مبعوث فرمائے جنہوں نے انسانوں تک الله رب العالمین کا پیغام پہنچایا اور بتایاکہ جب تکلیف حد سے زیادہ ہو اللہ تعالیٰ کو یاد کرو، اسی کی ذات کو پکارو، وہ سنتاہے, جانتاہے اور اپنے بندوں کامددگار ہے۔اک مومن کا اللہ تعالیٰ سےتعلق کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتاہے کہ جب ساری دنیا سورہی ہوتی ہےتو اک شخص اٹھتا ہے چاہے سردی ہو، گرمی ہو، آندھی ہو، طوفان ہو وہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتاہے اور یہ تعلق محبت ہے۔
جب اللہ تعالٰی دیکھتے ہیں کہ آج اس کا بندہ خوب غفلت سے بیدار ہو کر اس کے پاس فریاد لے کر آیا ہے تو میرا رب فرماتا ہے کہ اے میرے بندے تو گھبراتا کیوں ہے۔ میرا تیرا دوست ہوں ہر غم اور مشکل میں تیرا مددگار ہوں بس تو صبر کا دامن کبھی ہاتھ سے نا چھوڑنا، پس تو تقویٰ اختیار کر تاکہ تیرا اور میرا تعلق اور مضبوط ہو۔ باقی میں تیرا رب ہوں تو میرا بندہ ہے اور تجھے مایوس نہیں کروں گا۔

میرے اللہ نے قرآن مجید کو کھول کر ہمارے سامنے رکھ دیا ہے کہ اے بندے تو پڑھ اور جان کے تیرا اور تیرے رب کے درمیان کیسا رشتہ ہے؟ میرا رب تو بہت رحیم ہے، کریم ہے، اس کی محبت جیسی کوئی محبت نہیں، اس کے تعلق جیسا کوئی تعلق نہیں بس اپنے اللہ اور اپنے تعلقات کو درست کیجئیے، کامیابی تیرے پیچھے چلے گی۔ اس دنیا کو اپنے رب کی رضا کے مطابق ڈھال لو کیونکہ باقی رہ جانے والی ذات صرف اور الله رب العزت کی ہے۔ اس لیے اپنا محاسبہ کیجئیے کہ آپ کا اور الله تعالیٰ کا کیسا ہے، اگر کوئی لگے کہ آپ کا تعلق رب العزت سے بیت مضبوط ہے تو آپ کی خوش بختی کی کوئی مثال نہیں اور اگر تعلق کھوکھلا ہے تو ابھی بھی وقت ہے منا لیجئیے اپنے اللہ کو وہ رحیم بھی اور کریم بھی ہے۔

تاکید سے کہوں، ترازو ہوتا نہیں خدا کے لیے
محبت کا تو پیمانہ ہی نہیں ، خدا کے لیے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International