تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

محبت مجھے تب سے ہے

Articles , / Wednesday, May 8th, 2024

گلشن اختر مئیو
ننکانہ صاحب
سنو!!!
محبت مجھےتب سے ہے
جب رب آسماں نے
جمے ہوئے خون کے لوتھڑے سے
کن کہے مجھے کر پیدا کیا
جب ماں کے شکم میں نو ماہ تک
مجھے آہستہ آہستہ تکمیل کیا
دنیا کے ذائقہ سے جب آشنا ہوئی
جب ماں کے شکم میں اندھیری کوٹھری سے نا واقف تھی
جہاں عارضی کی تکمیل میں
ماں کی کھائی گئی خوراک سے
ٹونٹی(umbilical cord) کے زریعے. رزق سخن سے نوازاگیا
لامتناہی محبت اور دردالم سے واقف ہوئی جب میری ماں مجھے
سسکیوں اور دردوں کے بیچ اس جہاں میں لائی
میں نے سجدہ تشکر پہلی بار
اپنی ماں کے آنسوؤں سے بھیگے چہرے پر دیکھا جب چشم نم آنکھوں سے مجھے دیکھ کر مسکرائی
سب سے پہلی خوبصورت خوشبو ماں کے بدن سے محسوس ہوئی
میرے کانوں میں پہلی صدا
اللہ ہو اکبر کی سنائی دی
جب میں نے کچھ لمحوں بعد
آنکھ کھولی تو سب سے پہلے
اس عالم جہاں میں ماں کو دیکھا
میں نے جس چہرے پر محبت سے
لبریز محبت ہی دیکھی
وہ میری ماں ہے …وہ میری ماں ہے
سنو! مجھ میں محبت ازل سے ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International