تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان “سڑکوں کی خستہ حالی “

Articles , / Thursday, May 9th, 2024

لکھاری ” منیزہ احمد”.

شہر “حیدرآباد “

کہتے ہیں کہ سڑک جتنی اچھی اور مضبوط ہوگی ،راہی کا سفر اتنا ہی آسان اور آرام دہ ہوگا ،۔

پر ہمارے ملک کے بیشتر علاقوں میں ایسی سہولت صرف گنے چنے علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔
شہر کی مصروف شاہراہوں پر گاڑیوں کا قافلہ صبح و شام رواں دواں رہتا ہے۔
اور اس سے کوئی ذی روح انکار نہیں کرسکتا ہے کہ اگر یہ سڑکیں کمرشل ایریا کے ساتھ ہیں تو یومیہ اچھا خاص ریونیو وصول کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔پارکنگ کے نام پر۔
پر وہ رقم جو صارفین سے پارکنگ کے نام پر وصول کی جاتی ہے وہ ان سڑکوں کی مرمت اور تزئین و آرائش پر کم ہی خرچ ہوتی ہے ۔
اور اگر کبھی بھولے سے کوئی سڑک بن بھی جائے تو کچھ عرصہ بعد ہی مختلف محکموں کو زیر زمین لائن بجھانے کا کام یاد آجاتا ہے اور یوں وہ سکون اور خوشی جو سڑک کے بننے پر لوگوں کو ہوتی ہے ،تھوڑے عرصہ بعد ہی ختم ہوجاتی ہے ۔
اور اگر اتفاق سے باران رحمت برس جائے تو پھر وہ باران رحمت سڑک پر کی گئی لیپا تھوپی کو ایسے صاف کردیتی ہے ۔جیسے ہزاروں روپے خرچ کرکے پارلر سے دلہنوں کو تیار کیا جاتا ہے اور منہ دھونے کے بعد اصلی شکل سامنے آتی ہے ۔
یہ تو خیر بات ہوگئی سڑکوں کی زبوں حالی کی ۔
“سڑکوں کے حوالے سے کچھ تجاویز “

اگر سڑکوں کی مرمت اور تعمیر وقتاً فوقتاً کی جائے ان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ماہانہ بنیادوں پر ہو تو کوئی وجہ نہیں شہری بھی پھر سڑکوں کی صفائی اور اس کی تزئین و آرائش میں دلچسپی لیں گے ۔اگر کسی علاقے میں سڑک کی تعمیر شروع ہونی ہے تو وہ باقی کے محکمہ جات میں بھی نوٹس بھیجیں کہ فلاں علاقے کی سڑک کا تعمیراتی کام کا آغاز ہونے والا ہے ۔اگر کوئی محمکہ زیر زمین کوئی لائن بچھانے کا کام کرنا شروع چاہتا ہے تو کرلیں، تاکہ سڑک بننے کے بعد دوبارا سے سڑک کو گھود کے خراب نہیں کیا جائے ۔
جن سڑکوں کی چوڑائی بڑھانی ہے ۔وہاں کے مکینوں کی گھر سے باہر نکل کر بنائی گئی تجاویز کو اگر ایک بار صاف کیا جاچکا ہے تو ۔دوںارا اسی جگہ پر کچھ بنانے والے کو جر مانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ پھر لوگ اس طرح کی حرکتیں نہیں کریں ۔
گھر کے باہر پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا جائے کہ ٹریفک کی فضائی آلودگی پر قابو پانے میں کچھ مدد ملے ۔سڑکوں کے بیچ میں مین ہول بنانے کے بجائے ایک طرف بنائے جائیں اور ان میں ہول کے ڈھکن ان پر لگے ہوئے ہیں کہ نہیں اس بارے میں روز کی نا سہی پر ہفتے میں ایک بار کی جانچ پڑتال ضرور کی جائے ۔
مین ہول کے ڈھکن پر تالا بندی کی جائے تاکہ ان کی چوری کا سدباب ہوسکے ۔

سڑک کنارے بنے فٹ پاتھ شہریوں کے پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے جاتے ہیں تو ان ان فٹ پاتھ پر چلنے کے حق سے محروم نہیں رکھا جائے ۔
مصروف اور لمبے راستے والیشاہراہوں پر شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ۔
شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ جیسے اپنے گھر کے اندر اور گھر باہر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں بالکل ویسے ہی
اپنے ملک کی سڑکوں کی صفائی کا خیال رکھیں ،جگہ جگہ کچرا کنڈی بنانے سے اجتناب کریں ۔اگر آپ کو کچرا پھینکنے کے ڈبے نظر آرہے ہیں تو ان میں کچرا پھینکیں۔ سڑک پر نہیں ۔
پان ،نسوار اور گٹکا سے سڑک اور دیواروں پر نقش و نگار بنانے سے اجتناب کریں ۔اپنے علاقے کے سیوریج سسٹم کو درست رکھیں تاکہ گثر کے پانی جمع ہونے سے سڑک کی معیاد پوری ہونے سے پہلے ہی خراب ہونے سے بچ جائے ۔
امید ہے کہ اعلیٰ احکام اور شہری ان تجاویز کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

9:5:2024


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International