تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستان کی بیٹیاں

Articles , Snippets , / Friday, May 10th, 2024

تحریر : عبدالہادی قریشی

پاکستان کی بیٹیاں ہوں تو با ہمت اور با صلاحیت ہیں اور پاکستان کی ہر بیٹی اپنی ذات میں بے مثل و بے مثال ہے وفاقی دالحکومت سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ اور بانی پاکستان بیرسٹر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے چمکتے دمکتے پاکستان کی دختر کا تذکرہ کرتے ہیں سعدیہ ارشد کا نام پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک ہر کونے خطے قریے میں گونجتا ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال نے بیشک سعدیہ ارشد جیسے نوجوانوں کے لیئے پاکستان بنایا تا کہ یہ نوجوان پاکستان کو ترقیوں کی راہوں پر گامزن کر سکیں سعدیہ ارشد عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما ہیں کو غریبوں ، یتیموں بے سہارا لوگوں اور مسکینوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہیں اللہ تعالیٰ ہی مشکل کشاء اور بیشک اللہ ہی حاجت روا ہے مگر اللہ دنیا میں اپنے منتخب کردہ نیک لوگوں کے ذریعے سے مخلوقات خدا کی مدد کرواتا ہے سعدیہ ارشد کے پاس ہر وقت ہر لمحہ ہر لحظہ عوام کا ہجوم اس لیئے دیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ غریبوں کو ان سے ان کی ذات سے امید ہے کہ یہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے مسائل حل کریں گی سعدیہ ارشد جہاں عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما ہیں اور والٹیئرز پاور پاکستان کے اہم عہدے پر فائز ہیں وہی سعدیہ ارشد
دل کی نرم خوش اخلاق اور اپنی ذات عمل فعل قول سے لوگوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرتی ہیں سعدیہ ارشد کا تعلق اسلام آباد سے ہے مگر دنیا بھر سے لوگ سعدیہ ارشد کو عطیات صدقات خیرات کی رقم اعتبار اعتماد کر کے دیتے ہیں اور پاکستان کی یہ بیٹی مخیر حضرات کی رقوم عطیات مفسلین میں تقسیم کرتی ہیں سعدیہ ارشد اب تک لاکھوں افراد کو کھانا کھلا چکی ہیں
عید الضحیٰ کا موقع ہو سعدیہ ارشد مستحقین کے گھر گھر جا کے گوشت دیتی ہیں عوام الناس کے دلوں میں اپنی کارکردگی سے جنھوں نے گھر کیا ان کا نام سعدیہ ارشد ہے
میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رمضان المبارک میں سخت گرمی میں سعدیہ ارشد نے ہزاروں افراد کی افطاری کا اہتمام از خود کیا اور سعدیہ ارشد اکثر کہا کرتی ہیں کہ مجھے لوگوں کی مدد کر کے چہرے پر مسکراہٹ کو سجا کے مشکل زدوں کو مشکل سے نکالنا پسند ہے سعدیہ ارشد اکثر کہتی ہیں کہ مجھے حقیقت میں غرباء کی امداد کرنے سے روحانی و ذہنی سکون ملتا ہے
میرا ماننا ہے کے سعدیہ ارشد کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف حافظ سید عاصم منیر صاحب خود بلا کر نقد انعامات و اکرامات سے نوازیں میں نے جب دیکھا سعدیہ ارشد کو مخلوق کے لیئے محبتیں و خیر تقسیم کرتے ہوئے کہا بیشک ایسے لوگ دنیا میں اپنے لیئے جینے نہیں بلکہ اپنی زندگیاں دوسروں کے لیئے گزارنے آتے ہیں سعدیہ ارشد نجی ادارے میں کم تنخواہ پر نوکری کرتی ہیں آن لائن کماتی ہیں دیگر خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیئے ان کے اشتہارات اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگاتی ہیں ان سب سے معلوم ہوتا ہے قوم کی بیٹی کے دل میں پاکستان و پاکستان کی عوام کا پیار ہے
سماجی رہنما سعدیہ ارشد کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ خواتین خود مختار ہوں اپنے لیئے ہر کوئی جیتا ہے یہاں تک کے جانور بھی اپنے لیئے اپنے بچوں کے لیے رزق ڈھونڈتے ہیں مگر انسان جو اشرف المخلوقات ہے اس انسان کے دنیا میں آنے کا بنیادی مقصد دوسرے انسانوں کی بھوک پیاس درد تکالیف کرب کو محسوس کرنا و دوسرے انسانوں کی مدد کرنا ہے سعدیہ ارشد جو کچھ کماتی ہیں جو سب کمائی غریبوں میں خرچ کرتی ہیں زندگی میں انھوں نے جو کام کیئے وہاں نیک نامی حاصل کی
سعدیہ ارشد کا نام پوری دنیا جیسے امریکہ ، نیپال ، جاپان ، چائنہ ، فرانس ، اٹلی ، سویٹزرلینڈ ، ہالینڈ ، ڈنمارک ، سعودیہ عرب ، دبئی ، قطر ، بحرین میں گونج رہا ہے
عوام کا کہنا ہے کہ سعدیہ ارشد خود جتنی مرضی پریشان ہوں اپنی پریشانیاں ظاہر نہیں ہونے دیتی بلکہ مسکراہٹ سے خوبصورت انداز سے وہ ہمارے مسائل حل کرتی ہیں عوام کا کہنا ہے سعدیہ ارشد کے لیئے ہماری ہمیشہ نیک دعائیں ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں جیسے انھوں نے افطاری کا اہتمام کیا شاندار افطاری و کھانا پیش کیا پھر عید الفطر 2024 پر ہمیں ہمارے بچوں کو عیدی و کپڑے دیئے ہم سعدیہ کے سدا شکر گزار رہیں گے
سعدیہ ارشد روتے ہوئے لوگوں کے چہروں سے آنسوؤں کو ہونچھتی ہیں سعدیہ دکھی لوگوں کا مضبوط سہارا ہیں سہارا مایوسی کا شکار لوگوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہیں
سعدیہ ارشد اللہ کی طرف سے ہم غریبوں پر خاص انعام ہیں
میں بطور لکھاری سمجھتا ہوں کہ حکومت پاکستان سعدیہ ارشد جیسی بیٹیوں پر خصوصی توجہ دے
تا کہ یہ حکومتی سر پرستی میں اپنے علم ہنر قابلیت سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کر سکیں
بطور لکھاری میری حمایتیں ہمیشہ سعدیہ ارشد عالمی و ملکی شہرت یافتہ سماجی رہنما کے ساتھ رہیں گی جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ غریبوں کی مالی مشکلات پریشانیوں کو حل کرتا جا رہا ہے ۔۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International