تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

عنوان:تھیلیسیمیا کیا یے؟اس کا ٹیسٹ کیوں ضروری ہے

Articles , / Friday, May 10th, 2024

زقلم:اقراء جبین (ہارون آباد)

تھیلیسیمیا جینیاتی امراض کا مجموعہ ہے جو کہ ہمیوگلوبن کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے ہمیوگلوبن (خون میں موجود مالیکیول جو کے جسم میں آکسیجن لے جانے کا کام کرتے ہے )تھیلیسیمیا کی وجہ سے خون میں فعال سرخ خلیات کی کمی اور خون میں اکسیجن کی کمی کم ہوتی ہے ،جو مریض کی حالت کی قسم اور شدت کے لحاظ سے صحت کے مختلف مسائل کا باعث بنتی ہیں۔
تھیلیسیمیا کی دو اقسام ہیں
1:تھیلیسیمیا مائنر
2:تھیلیسیمیا میجر
تھیلیسیمیا مائنر ایک جین کا والدین کی وراثت میں ملنے کا سبب بنتا ہے جبکہ تھیلیسیمیا میجر میں دونوں والدین کے جین کا وراثت میں ملنے کا سبب بنتا ہے
تھیلیسیمیا مائنر میں اگر بروقت بیماری کا پتہ چل جائے تو بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اس کے برعکس تھیلیسیمیا میجر والے افراد شدید جان لیوا خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ،لہذا ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ خراب نشوونما اور صحت کے متعدد سنگین مسائل کا شکار ہوتے ہیں اس طرح ان کی زندگی مختصر ہو سکتی ہیں۔
تھیلیسیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس سے جسم میں خون کی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے یعنی یہ ہمارے جینیاتی نظام میں مسائل کی وجہ سے ہوتی ہے اس میں غذائیت یا ماحولیاتی عوامل کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ،یہی وجہ ہے کہ دنیا میں مختلف علاقوں میں اس بیماری کا تناسب مختلف ہے۔
تھیلیسیمیا کسی بھی قومیت اور نسل کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے ،یہ بیماری بحیرہ روم ،ہندوستان،مشرق وسطی ،ایشیا اور افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے۔
تھیلیسیمیا کی علامات
تھیلیسیمیا کی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے زیادہ تر جسمانی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
1:خون کی کمی
2:نشوونما کی کمی
3:ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ اور سستی
4:یرقان
5:ہڈیوں کا کمزور ہونا
6:تلی،جگر یا دل کا بڑھنا
یہ مختلف علامات تھیلیسیمیا کے مریض میں ظاہر ہو سکتی ہے ۔پاکستان میں زیادہ آبادی گاؤں یا دیہات پر مشتمل ہیں اور بد قسمتی سے ناخواندگی کی شرح بھی زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اس خطرناک بیماری کا علم ہی نہیں ہے وہ بچوں کو حکیم وغیرہ سے دوائی لے دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے کو مکمل علاج نہیں ملتا اور بچہ موت کا شکار ہو جاتا ہے ۔
اس بیماری کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہے اس بیماری کے متعلق لوگوں کو بتایا جائے اور زیادہ سے زیادہ aware کیا جائے۔اس کے لیے ضروری ہے ٹی ۔وی کے ذریعے اس بیماری متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور سرکاری ہسپتال میں اس متعلق لوگوں بتایا جائے ،کالج اور یونیورسٹیوں میں اس بیماری کے متعلق سیمینار منعقد کیے جائیں تاکہ لوگوں زیادہ سے زیادہ اس خطرناک بیماری سے بچ سکیں۔۔
شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ اس لیے ضروری ہے تاکہ لڑکی یا لڑکے کو پتہ چل جائے کہ ان کے خون یا جین میں اسی خرابی تو نہیں جس سے ان کی اُلادو میں تھیلیسیمیا کا مسلہ پیدا ہو سکے ۔۔اگر ایسی بیماری کا پہلے پتہ چل جائے تو بروقت علاج سے ہم ایک معذور شخص کو بچا سکتے ہیں۔۔۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International