تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

نظم: پردیسی بیٹی کے جذبات

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Monday, May 13th, 2024

(جسے آخری وقت ماں کامنہ دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا)
میری ممتا جب بھی جوش میں آتی ہے
جانے کیوں اپنی ماں یاد آ جاتی ہے
پیار ان بچوں کو میں کتنا کرتی ہوں
جیتی ہوں اور ان کی خاطر مرتی ہوں
وہ بھی میری خاطر یوں ہی جیتی تھی
میرےسکھ کی خاطربے کل رہتی تھی
میں پردیس گئی تو اکثر وہ روتی تھی
میری یاد میں پہروں گم صم رہتی تھی
سال کے بعد جب اس سے ملتی تھی
ہاتھوں میں لے کے چہرہ تکتی رہتی تھی
ایک سرگوشی کان میں میرے کرتی تھی
“اب نہ واپس جانا” رو کر وہ کہتی تھی
میں نہ یہ سمجھ سکی وہ کیوں یہ کہتی تھی
شایدموت کی چاپ وہ سنتی رہتی تھی
کھل کےکبھی وہ دل کی باتیں کہہ نہ سکی
درد جدائی سہہ نہ سکی اور روٹھ گئی
دیکھا وہاں پردیسی بیٹی نے جو جاکر
ماں کا کمرہ خالی تھا ، خالی تھا بستر
اب پچھتاوےاور ہجر کی لمبی راتیں ہیں
یاد میں اس کا چہرہ اوراس کی باتیں ہیں
ماں باپ سے دور بھلا کیوں رہتے ہیں
اپنے عیش کوکیوں ہم مجبوری کہتے ہیں
ہم رہے مصروف دولت کمانے میں
دو بوڑھے دھکے کھائیں زمانے میں
سینےسےلگائےتصویریں وہ سوتے ہیں
تکتے تکتے رستہ دن رات وہ روتے ہیں
اب ایک خیال سے میں مر جاتی ہوں
اپنےایک سوال سے میں ڈر جاتی ہوں
کیامیرےبچےساتھ میرے رہ پائیں گے؟
یامیری طرح یہ بھی ماں کوچھوڑجائیں گے؟
شاعرہ : فرزانہ صفدر ۔ دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International