فاطمہ بنتِ لیاقت علی ( بورے والا)
آج میں سارا دن اسی سوچ میں گم رہی کہ امی جان کے بارے میں کیا لکھوں؟
ان کی لازوال محبت لکھوں؟
یا ان کی رہنمائی لکھوں جو انہوں نے میری ہر موڑ پر کی؟
“ماں” کی محبت اس دنیا کی سب سے پاکیزہ اور بے لوث محبت ہے،یہ محبت بہت انمول ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،”ماں” روشن چراغ کی مانند ہوتی ہے جو تاریکی کو روشنی میں تبدیل کرتی ہے، “ماں”ایک چاند ہے جو رات کی گہری تاریکیوں میں بھی روشن رہتا ہے،”ماں” طوفان کے وقت اک محفوظ پناہ گاہ ہے،آج میں اپنی ماں سے اظہار تشکر اور اظہار محبت کرنا چاہتی ہوں جو میری چٹان، میری تاریکیوں کی روشنی اور میری محفوظ پناہ گاہ رہی ہیں!!
پیاری ماں!! آپ کی غیر متزلزل حمایت، رہنمائی اور غیر مشروط محبت نے مجھے اس شخص میں ڈھال دیا ہے جو کامیاب ترین ہء،آپ کی بے لوثی، صبر اور مہربانی مجھے ہر روز ایک بہتر انسان
بننے کی ترغیب دیتی ہے،میں آپ سے اس سے زیادہ پیار کرتی ہوں جس کا اظہار الفاظ میں نے ان چند الفاظوں میں کیا ہے، ماں! آپ محبت، ہمدردی اور طاقت کا مجسمہ ہیں،میں ہر اس لمحے کے لیے شکر گزار ہوں جو آپ نے میرے لیے قربان کیا، آپ کی وہ قربانیاں جو آپ نے میرے لیے دی ہیں،میری ماں، میرا سرپرست، اور میرا دوست بننے کے لیے آپ کا شکریہ!!
میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو فخر ہوگا کہ آپ میری ماں ہیں اور میں آپ کی بیٹی!!
Leave a Reply