تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

اتحاد،یقین اورتنظیم۔۔

Articles , Snippets , / Thursday, May 16th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین! زندہ قوم اپنی منفرد شناخت اور پہچان کی روایت برقرار رکھتی ہے۔اسی کے تناظر میں اتنی سی التجا مقصود ہے کہ اگر ایک مضبوط اور زندہ قوم کا تصور اجاگر کرنا ہے تو تمام تر نسلی اور خاندانی تعصبات اور مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا ہو گا۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آزاد قوم ایک ضابطہ کی پابند ہوتی ہے۔غیرت و حمیت اور زندہ احساس کی مالک ہوتی ہے۔تعلیم کے میدان میں آگے رہتےہوۓ زندگی کے اصولوں پر کاربند رہنا اور محنت کرنا معمول ہو تو خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔زندہ قوم اپنا معاشرتی اور سماجی مزاج اچھے اصولوں کے تحت جاری رکھتی ہے جس سے توازن برقرار رہتا ہے اور غیر جمہوری رویے پیدا نہیں ہوتے۔زیادہ تر معاملات معاملہ فہمی سے چلتے اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔قناعت اور خود داری سے زندگی بسر کرنا ہی تو زندہ قوم کا معیار ہوتا ہے۔اس ضمن میں اتنی سی بات کہی جا سکتی ہے کہ تعلیمی ادارے چونکہ زندہ قوم کے ترجمان ہوتے ہیں اس لیے تعمیر معاشرت میں ان کا کردار مسلمہ ہے۔ذرائع ابلاغ قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہیں۔اس لیے ان پر جو قومی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان کا پاس کرتے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ہر فرد جب تعمیر معاشرت اور سماجیات میں مطلوبہ کردار ادا کرتا ہے تو انتشار جیسی کیفیت پیدا نہیں ہوتی بلکہ اتحاد،یقین اور تنظیم کے اصول کو تقویت ملتی ہے اور زندہ قوم کا تصور اجاگر ہوتا ہے۔یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے زندہ قوم اپنے ملی تشخص کو برقرار رکھتی ہے اور نوجوانوں میں عزم و ہمت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ایک انوکھی وضع اور طرز عمل سے زندہ رہنے کی خو پیدا ہونے سے رونق پیدا ہوتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ طلبہ قوم کا اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں۔ان کی بہترین تعلیم اور تربیت کا اہتمام ضروری ہے۔غیرت،حمیت اور ملی جذبات سے نوجوان نسل کا مستقبل روشن بنایا جا سکتا ہے۔تاہم اس روایت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات لازم ہیں۔محنت ،لگن اور سعی سے ایک مضبوط قوم کا خواب پورا ہوتا ہے۔ہر فرد کے کردار کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ قوم کا وجود سلامت رہے اور تعمیر ی تسلسل قائم رہے۔وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں فکروشعور پیدا کیا جاۓ اور ایک زندہ قوم کا حقیقی ثبوت پیش کیا جاۓ۔وقت کی پکار بھی یہی ہے کہ ہر فرد مطلوبہ کردار اور فرض دیانتداری سے ادا کرے تاکہ قوم کا وقار بلند ہو پاۓ اور وقت کی پابندی کا احساس بھی زندہ کیا جاۓ۔یہ زندہ قوم کی روایت ہوتی ہے کہ وہ اصولوں کی پاسدار ہوتی ہے۔مخلصانہ طرز عمل سے ایک زندہ قوم کا ثبوت بھی فراہم کرتے نیا زمانہ اور نۓ صبح و شام پیدا کرنے کے لیے کوشاں بھی رہتی ہے۔تعلیم،صحت،معیشت،انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں قوم اسی وقت زندہ رہتی ہے جب اس کی تہذیب و ثقافت قائم رہتی ہے۔ایک فولادی قوم بن کر زندہ رہنے کا فن ہی تو قوم کے وقار اور عزت میں اضافہ کرتا ہے۔اتحاد اور یکجہتی کی فضا سے قوم کا وجود نہ صرف زندہ رہتا ہے بلکہ ایک عظیم قوم بن کر زندہ رہنا پہچان بھی بن جاتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International