تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

صنف: نظم عنوان: اک خواب رتجگے کا

Poetry - سُخن ریزے , / Friday, May 17th, 2024

صائمہ سحر(چشتیاں شریف)

آؤ! سناؤں تم کو اپنا
اک خواب رتجگے کا
کیا ہی سہانا خواب تھا وہ
جس میں میرے ساتھ تھا وہ
ہاتھوں میں ہاتھ پکڑے
ساتھ ساتھ چل رہے
دنیا سے بےخبر اپنی ڈگر میں
گھومے رہے تھے
سپنوں کا اک سہانا گھر تھا
جو محبت سے بنا تھا
کچھ وعدے محبتوں کے
کچھ وعدے ساتھ نبھانے کے
کچھ وعدے ساتھ جینے کے
کچھ ساتھ مرنے کے
کر رہے تھے۔۔
محبت کی وادیوں میں
کشتی اپنے پیار کی چلا رہے تھے
پھر ہوا یوں کہ!
وقت کی ظالم ہوا چلی
کشتی میری ڈوبنے لگی
وہ! جو ہمسفر تھا
وہ! بیچ سفر چھوڑ گیا
وہ وعدے، قسمیں سب
توڑ گیا
وہ مجھ سے نہ جانجانے کیوں؟
مکھ موڑ گیا
دل میرا توڑ گیا
آنکھ میری کھول گئ۔۔
ساتھ جب اس کا چھوٹا
میں ڈرنے لگی
“رب” سے دعا کرنے لگی
ہو نہ کبھی یہ حقیقت
کیونکہ وہ خواب تھا
میرا اک رتجگے کا!


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International