گزشتہ ہفتے پاکستان انجینئیرز فورم قطر کی نئی انتظامی مجلسِ برائے سال 2024 تا 2026 کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ تقریب ٹی این جی ( TNG) سکول کے الوکرہ برانچ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستان انجنئیرز فورم کے سابق صدر جناب ریاض احمد بکالی اور اُن کی ٹیم کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان انجینئیرز فورم کا قیام 1997 لایا گیا تھا۔
نو منتخب صدر جناب ارشد حسین ہاشمی (جو پاکستانی کمیو نیٹی میں فلاح و بہبود کے کاموں کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ ) نے اپنی افتتاحی تقریب میں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر کہا کہا کہ انجینئیرز فورم کی ذمہ داری میرے لئے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے سابق صدر جناب ریاض احمد بکالی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی خدمات کو سراہا۔
اپنے الوداعی خطاب میں جناب ریاض احمد بکالی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور فورم کی مشاوری ٹیم کے ممبران جناب چودھری محمد اجمل اور جناب انجینئیر جاوید اقبال کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے مفید مشوروں سے ٹیم نے اپنے اھداف حاصل کئے۔
آخر میں انہوں نے نئی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔
نئی انتظامی مجلس کے عہدیدران کے نام اور ذمہ داریاں۔
صدر۔ ارشد حسین ھاشمی
ناٸب صدر۔ ڈاکٹر احمد جاوید
جنرل سیکریٹری۔ احسن اقبال
جواٸنٹ سکریٹری۔ راحت لطیف
سیکریٹری خزانہ۔ جعفر اقبال
سیکریٹری اطلاعات۔
عمر فہیم
مجلسِ عاملہ کے ارکان۔
جناب سید فائز شاہ
جناب جنید مَہر
جناب فضل ندیم
ناہد علی احمد
رفاقت بیگ
مشاورتی کمیٹی۔
چئیرمین۔ جناب حامد رسول۔
دیگر ارکان۔
انجینئیر جاوید اقبال۔
ریاض احمد بکالی
راؤ پرویز اختر
ڈاکٹر اکمل رانا
اُسامہ جاوید
شاھد خان
Leave a Reply