تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

صنف مضمون عنوان بے روزگاری اور اس کا حل

Articles , / Sunday, May 19th, 2024

از قلم عرشی کو مل سجاد حسین

عنوان بے روزگاری اور اس کا حل
بے روزگاری کے معنی ہے کام کا نہ ہونا، بے کاری، روزگار کا نہ ہونا ، روزی کے ذرائع نہ ملنا وغیرہ بے روزگاری ہمارے ملک کا ایک بہت بڑا المیہ ہے, اور دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک بھی اس کی زد میں ہیں ۔ بے روزگاری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جب بے روزگاری بڑھتی ہے؛تو اس سے صرف ایک شخص یا ایک گھرانہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ پورا ملک متاثر ہوتا ہے۔ بے روزگاری سے ملک میں بہت سی اخلاقی و سماجی برائیاں جنم لیتی ہیں جیسے کہ جھوٹ، دھوکہ، قتل وغارت ، زنا ، ڈاکہ ذانی ،اور ان جرائم کا سبب بے روزگاری ہے کیونکہ بے روزگاری اپنے ساتھ مفلسی, بھوک, بیماری تکلیف ساتھ لاتی ہے پھر انسان مجبور ہوکر غلط راہوں پر نکل پڑ تا ہے ۔ بے روزگاری ملک کی ترقی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ لوگ اپنے ملک میں جاب کرنے کے بجائے باہر ملک میں نوکری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا برا اثر ملک پر پڑتا ہے ۔
نوجوان دن رات محنت کرکے ڈگریاں حاصل کرکے نوکریوں کے لیے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں, لیکن انہیں انکی قابلیت کے مطابق جاب نہیں ملتی ، اگر نوکری مل بھی جائے تو ان کی قابلیت کے مطابق نہیں ملتی۔ اس طرح نوجوانوں میں پڑھائی کا رحجان کم اور خودکشی کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے ۔
بے روزگاری کا ایک بڑا نقصان یہ بھی ہے کہ لوگ محنت کرنے کے بجائے بھیک مانگنے کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، جس سے حق داروں کو انکا حق نہیں ملتا۔
بےروزگاری کی بہت سی وجوہات ہیں جیسے کہ،
اللہ پر توکل نہ ہونا
کاروبار کے لیے سرمایہ کا نہ ہونا
قابلیت کے مطابق نوکری نہ ملنا
تعلیمی نظام میں خرابی
ملک میں توانائی کا بحران
بڑھتی ہوئی آبادی
ٹیکس کی شرح میں اضافہ
ڈالرکی قیمت میں تیزی سے اضافہ
پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال
مہنگائی اور برآمدات میں کمی
لوگوں میں فن اور شوق کا ختم ہونا
زراعت اور کا شتکاری میں کمی
نوجوان نسل کا آرام پرست اور سہل پسند ہونا
سود میں اضافہ
کورونا وائرس جو ایک وبائی مرض تھا اس وباء کا اثر نہ صرف تعلیم و تجارت پر ہوا بلکہ بہت سے لوگ اپنی نوکریوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے اس وباء کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ۔
اس طرح کی بہت سی وجوہات ہیں جو بے روزگاری کا موجب بن رہی ہیں، اور پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔ اگر یہی حالات رہے تو بے روزگاری دنیا کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن جائے گی؛
جس کا بھگتان آنے والے والی نسلیں بھگتے گیں، اور ملک میں مزید جرائم کا اضافہ ہوگا لوگ حق حلال کمانے کے بجائے حرام کمانے کو ترجیح دے گے اور ملک مزید بدحالی کا شکار ہو جائے گا۔
بے روزگاری دور کرنے کے بہت سے حل ہیں ؛بس ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے مکمل طور پر نہ صحیح ؛ لیکن کافی حد تک اس میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
اللہ پر بھروسہ اور کامل یقین کیا جائے۔
کسانوں کو کاشت کاری کے نئی ٹیکنک سے آگاه کیا جائے.
تعلیمی نظام بہتر بنایا جائے۔
ٹیکسز میں کمی کی جائے۔
لوگوں کو روزگار فراہم کیے جائے۔
کاروبای مواقع دیے جائے۔
نوکریوں کی پالیسی بنائی جائے۔
دینی تربیت کی جائے۔
صنعتوں اور کارخانوں کی تعمیر میں اضافہ کیا جائے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئیے اقدامات کیے جائے۔
باہر ملک میں نوکری کرنے کے بجائے اپنے ملک میں نوکری کو ترجیح دی جائے۔ –
اسطرح بہت سے عوامل ہیں ؛جن پر عمل کرکے ملک کی بدحالی اور بے روزگاری میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International