تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

“لوگ کیا کہیں گے” ۔۔۔؟؟

Articles , / Friday, May 31st, 2024

تحریر:ام حبیبہ سیالکوٹ
انسان بھی عجیب مخلوق ہےجب بھی کچھ سوچتا ہے تو یہی سوچتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے حالانکہ لوگوں کے کہنے نہ کہنے سے کوئی
فرق نہیں پڑنا چاہیے ۔انسان نے خود ہی اپنے آپ کو ایک عجیب کشمکش میں ڈالا ہوا ہے ۔لوگ کیا کہیں گے ،جیسی سوچ نے انسان کو احساس کمتری میں مبتلا کر رکھا ہے ،اس سوچ نے انسان کو ذہنی طور پر مفلوج کر رکھا ہے ۔اس سوچ نے انسان کو نفسیاتی امراض میں مبتلا کر رکھا ہے ۔اس جملے ،لوگ کیا کہیں گے ، نے انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہم کسی کا منہ بند نہیں کر سکتے لوگ وہی سوچتے ہیں جو کہ ان کو سوچنا ہوتا ہے ۔اور اگر ہم اس سوچ میں پڑ گئے کہ لوگ کیا کہیں گے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ تو لوگ ہیں لوگ کبھی بھی کسی بھی حال میں آپ سے خوش نہیں ہو گے ۔چاہے آپ لوگوں کی خاطر جان کی بازی ہی کیوں نہ لگا دیں ۔لوگ پھر بھی کہیں گے کہ یہ ایسے نہیں تھا مرا اس کو ایسے مرنا چاہیے تھا تو لہذا یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ لوگ کہیں گے ۔آپ وہ کام کریں جس میں آپ کو تسکین ملتی ہے یا جو آپ کے رب کے ہاں محبوب ہے۔۔۔۔۔۔اس میں یہ عمل بھی قابل غور ہے کہ آخر یہ لوگ کون ہیں ؟ لوگ ہیں کیا؟ کیا ہم لوگوں میں شمار نہیں ہوتے ؟اس لیے انفرادی طور پر ہم سب کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم سب مل کر انفرادی طور پر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ آپ نہ کسی کو بات کریں اور نہ ہی کسی کو بات کرنے کا موقع دیں بلکہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔

از قلم :ام حبیبہ سیالکوٹ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International