تازہ ترین / Latest
  Wednesday, December 25th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

“علمی ادبی و سماجی تنظیم فکرِ سخن”

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Sunday, June 2nd, 2024

رپورٹ ناصر زمل

سیالکوٹ کا الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں معروف شاعر تنویر احمد تنویر کے شعری مجموعے تابِ سخن کتاب کی رونمائی اور یادگار مشاعرہ

علمی و ادبی تنظیم “فکرِ سخن” محترمہ سمیرا ساجد ناز اور فکر سخن ک پوری ٹیم کے پرخلوص ساتھیوں کی محنت اور کاوشوں سے محترم جناب تنویر احمد تنویر صاحب کی کتاب تابِ سخن کی پزیرائی اور بہت بھرپور اور یادگار مشاعرہ الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک کے نامور شعراء نے سخت گرمی میں بھی بھرپور شرکت کی نظامت کے فرائض معروف شاعر عاطر الفیحانی صاحب نے ادا کیے کتاب پر اظہارِ خیال اور شعراء کے ایک سے بڑھ کر ایک کلام پڑھا صدارت جناب واجد امیر صاحب نے فرمائی۔ محترم شہزاد نیّر ، جناب طاہر محمود طاہر، صاحبِ کتاب جناب تنویر احمد تنویر، جناب یونس خیال، جناب افتخار شاہد، جناب یاسر نعیم، جناب مقبول شاکر اور راقم دلشاد احمد بطور مہمانِ خصوصی سٹیج کی زینت بنائے گئے۔ محترمہ سمیرا ساجد ناز نے کتاب پر سیر حاصل اور بڑی نپے تلے انداز میں فی البدیہہ خطاب کیا جو اپنے استادِ محترم کے لیے بہت بڑا خراجِ تحسین کا درجہ رکھتا ہے۔ تقریباً ساڑھے چار گھنٹے کی اس پرکشش تقریب نے حاضرین کو محظوظ کیے رکھا تقریب سے پہلے اور بعد میں مہمانوں کے لیے طعام کا انتظام بھی بہترین تھا۔
شاندار مشاعرے کے انعقاد پر بانی فکر سخن محترمہ سمیرا ساجد ناز صاحبہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International