تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Tuesday, June 25th, 2024

اِدھر اچھا نہیں لگتا اُدھر اچھا نہیں لگتا
ہمیں خوابوں کا اب کوئی سفر اچھا نہیں لگتا

جو نفرت بانٹتے رہتے ہیں صبح و شام دنیا میں
محبت کا مری ان کو ہنر اچھا نہیں لگتا

کبھی کہتے ہیں اس کے بن رہا جاتا نہیں ہم سے
کبھی کہتے ہیں چاہت کا سفر اچھا نہیں لگتا

جہنم جیسا لگتا ہے اگر اس میں سکوں نا ہو
بنا ہو سونے چاندی سے بھی گھر اچھا نہیں لگتا

نصیحت یہ ہمیشہ ہی تجھے بس یاد رکھنی ہے
جو سڑ جاتا ہے بیٹا وہ ثمر اچھا نہیں لگتا

وہ جس کے سائے میں پل کر بڑے سب ہو گئے عاطفؔ
انہیں گھر میں وہ اب بوڑھا شجر اچھا نہیں لگتا

خدا کی ذات پر تم تو یقیں والے تھے اے عاطفؔ
تمہارے چہرے پر کوئی بھی ڈر اچھا نہیں لگتا

تو نا رکھو کوئی رشتہ بھی اس سے تم محبت کا
کہیں سے بھی تمہیں عاطفؔ اگر اچھا نہیں لگتا

ارشاد عاطفؔ احمدآباد انڈیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International