تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آہ، جنابِ مجیب الدین ایڈووکیٹ

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Friday, June 28th, 2024

السلام عليكم و رحمتہ للہ و برکاتہ،

یارانِ ادب،

مشہور صحافی معصوم مرادآبادی صاحب کی اطلاع کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر اور معروف مسلم قائد جاوید حبیب مرحوم کے چھوٹے بھائی مجیب الدین خان ایڈووکیٹ بتاریخ 25 جون 2024 کو اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے-

انا للہ وانا الیہ راجعون.

معصوم صاحب مزید لکھتے ہیں کہ، جنابِ مجیب الدین ایڈووکیٹ کا اچانک ان کے وطن ٹونک میں انتقال ہوگیا۔
مجیب الدین خان اپنے بڑے بھائی کی طرح ایک بیدار مغز اور باشعور انسان تھے۔ ان کی سیاسی اور سماجی سوجھ بوجھ بھی بے نظیر تھی۔ مجیب الدین خان نے اپنا کیریر ایک صحافی کے طورپر ہفتہ وار ” ہجوم ” سے شروع کیا تھا جو اسّی کی دہائی میں مرحوم جاوید حبیب کی ادارت میں شائع ہونے والا ایک منفرد ہفتہ وار تھا۔

وہ ان دنوں سپریم کورٹ میں پریکٹس کررہے تھے اور نوئیڈا کے سپریم ٹاور میں مقیم تھے۔

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2024 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

:قطعہء تاریخ وفات:

:برائے جنابِ مجیب الدین ایڈووکیٹ

یہ دہلی سے ہمیں معصوم صاحب نے کیا اپڈیٹ

کہ رحلت پاگئے ہم دل مجیب الدین ایڈووکیٹ

وہ مخلص تھے، صحافی تھے، وہ تھے جاوید کے بھائی

جنہوں نے زندگی بھر قوم کی خدمت نباہی ٹھیٹ

سیاسی اور سماجی سب مسائل پر نظر ان کی

اگرچہ عام انساں تھے سیاست داں نہ ڈپلومیٹ

صداقت پر یقین ان کا کمائی تھی حلال انکی

وہ سپریم کورٹ کی خدمت سے بھرتے تھے اگرچہ پیٹ

کیا نایاب نے محفوظ تاریخِ وفات ان کی

:رہے قانون داں خوش دل مجیب الدین ایڈووکیٹ:

2024 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر

https://whatsapp.com/channel/0029VaGJCQKGZNCrD356Rv2O


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International