تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سفرنامہ امریکہ قسط نمبر6

International - بین الاقوامی , Snippets , / Thursday, July 4th, 2024

 

مریکہ میں پاکستانی کمیونٹی اور امریکہ کا یوم آزادی ۔۔۔۔سفرنامہ امریکہ قسط نمبر6۔۔۔۔آج میرے میزبان عمر فاروق بھٹی صاحب کی بیگم صاحبہ نےمیرے لئے ہوٹل میں دوپہر کا کھانا بھیجا ۔انہوں نے میری فرمائیش پربہت ہی مزیدار آلو گوشت بنایا تھا ۔آلو گوشت کےساتھ ہلکی پھلکی چپاتیاں کھا کر پاکستان میں روایتی کھانوں کی یاد تازہ ہو گئی۔آج عمر بھائی مجھے اپنے ہمراہ اپنے ایک بزرگ دوست سفیر احمد صاحب کے ہاں لے گئے ۔سفیرصاحب ایک سینئر پاکستانی ہیں جو چالیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں ان کی رہائش گاہ اسپرنگ فیلڈ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ان کی رہائش گاہ ایک ایکڑ رقبہ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں انہوں نے کچھ حصہ پر سبزیوں اور پھلوں کا گارڈن بنایا ہوا ہے اور وہ اپنی گھریلو ضرورت کے لئے خودسبزیاں کاشت کرتے ہیں ۔سفیر صاحب سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی انکا تعلق شہر راوالپنڈی سے ہے وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان ہیں اور ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد باغبانی ایک بہترین صحتمند مشغلہ ہے اور پھلوں اور سبزیوں کو روزانہ قریب سے دیکھ دیکھ کر اور انکی دیکھ بھال سے سکون قلب حاصل ہوتا ہے سفیر صاحب کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے عہدوں پر فائز ہیں ۔امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ایک بہت بڑی تعداد میں موجود ہے ۔ایک اندازہ کے مطابق امریکہ میں پانچ لاکھ پاکستانی آباد ہیں لیکن میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ یہاں کی پاکستانی کمیونٹی کسی گروپ کی صورت میں متحد نہیں ہے کوئی بڑے بڑے گروپ یا ایسوسی ایشنز نہیں بنائی ہوئی ہیں البتہ انفرادی طور پر ایک فیملی دوسری فیملی سے اچھے تعلقات رکھتی ہے ممکن ہے کہ نیو یارک دیگر ریاستوں میں کوئی گروپ ہوں جاپان میں بھی پاکستانی کمیونٹی کسی بڑۓ پلیٹ فارم پر متحد تو نہیں ہے اور مختلف سیاسی اور مذہبی دھڑوں میں منقسم ہے لیکن امریکہ کی نسبت جاپان میں کسی نہ کسی موقعہ پر پاکستانی ایک وقت میں اچھی خاصی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں ۔بہر حال ہر ملک میں رہنے والے پاکستانیوںکا اپنا اپنا مزاج ہوتا ہے ۔صغیر بھائی سےملاقات کےبعد عمر بھائی مجھے اپنی چھوٹی ہمشیرہ کے ہاں لے گئے یہ وہی ہمشیرہ ہیں جن کے بیٹوں فہیم اور محفوظ سے میں دو مرتبہ ملاقات کر چکا ہوں ۔عمر بھائی کی ہمشیرہ کے اہل خانہ نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور سب افراد خوشگوار موڈ میں گپ شپ کرتے رہے ۔فہیم اور محفوظ مجھ سے جاپان کے بارے میں معلومات لیتے رہے ۔ہمارے مابین جاپان اور امریکہ کے حالات حاضرہ اور دیگر موضوعات زیر بحث رہے ۔چونکہ میں دوپہر کا کھانا کھا چکا تھا اس لئے میں نے تاکید کی تھی کہ کھانے کا تلکف نہ کیا جائے لہٰذا عمر بھائی کی ہمشیرہ نے ہمارے لئے چائے کےساتھ بہت سے لوازمات سموسے پکوڑے وغیر ہ خصوصی طور پر تیار کیے جنہیں کھا کر مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں اپنی چھوٹٰ ہمشیرہ زہرہ کے ہاتھ کے سموسے پکوڑے کھا رہا ہوں اوروہاں بیٹھ کر مجھے بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو رہا تھا بلکہ ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ میں اپنے ہی بھانجوں اور بہن کے درمیان بیٹھا ہوں ۔عمر فاروق کی ہمشیرہ جس علاقے میں رہائش پزیر ہیں وہ بھی ایک سرسبز اور خوبصورت پوش علاقہ ہے جہاں بڑے بڑے گھر بنے ہوئے ہیں اور لیکن علاقہ زیادہ گنجان آباد نہیں ہے جس کی وجہ سے شور شرابہ اور ماحولیاتی آلودگی نہیں ہے اور بہت پرسکون ماحول ہے ۔جب ہم واپس آرہے تھے تو میں نے دیکھا کہ ہر گلی کوچے اور گھروں اور شاہراہوں پر امریکی پرچم لہرارہے ہیں میرے پوچھنے پر عمر بھائی نے بتایا کہ عنقریب یعنی چار جولائی کو امریکہ کا یوم آزادی ہے جس کی نسبت سے لوگوں نے گھروں پر امریکی پرچم لہرارکھے ہیں امریکہ نے ۱۷۷۶میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی ۔میری پانچ جولائی کو امریکہ سے روانگی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ میں امریکہ کا یوم آزادی دیکھنے کا شرف حاصل کر سکوں گا ۔ایک مرتبہ ناروے میں قیام کے دوران بھی مجھے ناروے کی یوم آزادی کی تقریبات لائیو دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا اور ویتنام کا یوم آزادی بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔اب دیکھتے ہیں کہ امریکی اپنا یوم آزادی کس طرح مناتے ہیں۔اس موقعہ پر مجھے وطن عزیز کا یوم آزادی منانا یاد آیا جہاں پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ دیگر خرافات،بے ہنگم نعرے بازی ،آتش بازی اورناچ گانے پر وقت اورپیسہ برباد کیا جاتا ہے حالانکہ ایک پسماندہ اور ترقی پزیر ملک کو یہ خرافات زیب نہیں دیتیں ۔وطن سے محبت کے یہ تقاضے نہیں ہیں بلکہ اپنے ملک کی خاطر ایمانداری سے کام کرنا ،محنت کرنا اسے صاف ستھرا رکھنا اور اچھی روایات کو اپنانا ہی وطن کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔۔۔۔۔۔
خیر اندیش ناصر ناکاگاوا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International