تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ملک کی ترقی میں ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا. امجد کریم رندھاوا

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Wednesday, July 10th, 2024

Post

میرپور آزاد کشمیررپورٹ الطاف حمید راو

ارفع کریم ٹیکنالوجی گروپ کے چیئرمین ،ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے والی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ ارفع کریم کے والد امجد کریم رندھاوا نے کہا ہے کہ ہے وقت کے تقاضے بدل گئے ہیں دنیا ترقی کے زینے طے کر رہی ہے ہم اسی نوے کی دہائی کے طریقہ کار لاگو کرکے بین الاقوامی دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہو گا بالخصوص نوجوان نسل کو جدت کے طریقہ کار کی تعلیم دینا اور مواقع میسر کرنا اور ان سے استفادہ ہر شخص کا حق ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں ارفع کریم ٹیکنالوجی کے انکیوبیٹرکے ماسٹر فرنچائز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا تقریب میں معززین شہر ،صحافتی و سماجی حلقوں ،وکلا سمیت نوجوان طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ارفع کریم کے والدین اور معزز مہمانوں کی آمد پر ریجنل آفس میرپور کے روح رواں مرزا انصر ،خالد محمود انجم سمیت دیگر نے استقبال کیا پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فاطمہ اور ہمایوں مرزا نے سرانجام دئیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ارفع کریم ٹیکنالوجی گروپ کے متعلق ملٹی میڈیا پراجیکٹر لگا کر بریفنگ دی گئی امجد کریم رندھاوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اب ٹیکنالوجی کے مرہون منت ہے ماضی کا دور گزر چکا ہے بیسویں صدی کے اختتام کے بعد اور اکسیویں صدی کے آغاز نے ٹیکنالوجی میںنے انقلاب پیدا کیا ہے اور دنیا کی ترقی اسی کی مرہون منت ہے ارفع کریم گروپ کو اسی مقصد کے لیے لانچ کیا تھا آج اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس مشن میں کامیاب ٹھہرے ہیں اور آج کشمیر میں بیٹے اور بیٹوں کی دلچسپی سے ہمیں سکون میسر آیا ہے ہماری خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی میں پاکستان لازوال ترقی کرے اور عالمی سطح پر ملک کا ڈنکا بجے انھوں نے کہا کہ ہم نے انصر مرزا کو ویڑنری پارٹنر بنایا ہے کیونکہ ہم نے ان کے ساتھ بات چیت میں یہ محسوس کیا تھا کہ ان کے اور ہمارے ویڑن ایک جیسے ہیں اس بات کے ثمرات آپ کو نظر آئینگے یہ متاثر کن بات ہمیں کشمیر لائی ہے ڈائیریکٹر ارفع کریم گروپ ثمینہ امجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ارفع کریم نے جو خواب دیکھا تھا اس کی تکمیل جاری ہے کم عمری میں اس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اس کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے اور اس ملک کے ارفع جسیے بچے اور بچیوں کو ہنر مند اور معاشرے کا قابل عمل فرد بنانے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں معاون و ممد بنانے کے لیے ہم سرگرم ہیں پاکستان کے ساتھ ساتھ آج کشمیر میں اس کا آفس قائم کر دیا گیا ہے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے اس کو محض پیسے کمانے کا سسٹم نہیں بنانا بلکہ خود قابل عمل بن کر دوسروں کو بھی اس کے ساتھ شامل کرنا اور دئیے دے دیا جلانا ہے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ اس دھارے میں نونہلان کو شامل کر سکیں میرپور میں آ کر مجھے بڑی مسرت ہوئی انصر مرزا نے آج یہاں مثالی پروگرام منعقد کیا اور مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ ہے جن کو ہم سہولیات دیکر نکھار سکتے ہیں اور اور تعلیم کی جدت دیکر ان کو روزگار اور پھر ادارے بنانے اور مزید لوگوں کو روزگار دینے والا بنا سکتے ہیں ہمارے بچے اور بچیاں بے حد ذہین ہیں مگر ان کو صرف ہم سہولیات دیکر اور چھپی صلاحیتوں کو نکھارے کے لیے پالش کرکے ایسا ہیرا بنا سکتے جو پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں نوجوان اپنی زندگی کا بامقصد بنائیں اور اپنا کوئی نہ کوئی AIM رکھیں آپ منزل کو تبھی پاسکتے ہیں جب آپ نے راستے کا تعین کیا ہو گا ارفع کریم فرنچائز کے ریجنل ہیڈ مرزا انصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوتھ کو ڈیجٹلائز کرنا میرا خواب ہے ارفع کریم نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا اور مائیکروسافٹ میں ایسا نام پیدا کیا کہ جس کی مثال نہیں ملتی ارفع کریم کے والدین امجد کریم رندھاوا اور والدہ ثمینہ کریم نے ارفع کے مشن کی تکمیل کے لیے جو بیڑہ اٹھایا آج اس کا ثمر سامنے آیا ہے اپنے خطاب میں وہ آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرا خواب تھا کہ ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیوبیٹر سنٹر کو میرپور لایا جاے تاکہ یہاں کشمیر کے بچے اور بچیوں میں جو ٹیلنٹ ہے وہ بھی سامنے آے اور ان کو مائیکرو سافٹ کے متعلق جدید سہولیات ملیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو پالش کر سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ کسی فیلڈ میں نام پیدا کریں اور پھر ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی معاون و ممد ثابت ہو سکیں یوتھ کو ایمپاور کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں یہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور کل انھوں نے ملک کی بھاگ دوڑ کو سنھبالنی ہے جس کی وجہ سے ان کو درست ٹریک پر ڈالنا ضروری ہے آج شکر ہے اللہ کا کہ ہم بین الاقوامی سظح کا ادارہ میرپور لاے ہیں جس کے فوائد و ثمرات سامنے آہینگے تقریب سے ارفع کریم گروپ کی سی ای او میڈیم تابندہ اسلام نے خطاب میں کہا کہ کہا کہ ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیوبیٹر ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے جس نے ملک کے بچے اور بچیوں کو معاشرے کا باصلاحیت فرد بنانے کے لیے اپنی خدمات مہیا کرنے کا بیٹرا اٹھا رکھا ہے پاکستان سے نکل کر آج کشمیر میں اس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے کل کلاں یہاں کے بچے اور بچیاں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں گے اور بتا سکیں گے کہ ارفع کریم کے مشن کو وہ مکمل کر رہے ہیںتقریب سے انجمن تاجران کے نائب صدر نواز رتیال ،ڈائیریکٹر لینگویج کے آئی ٹی ہاجرہ خورشید ، انچارج کمپیوٹر سکشن مہرین کوثر ،ڈاکٹر وقاص پروفیسرسائنس کالج نے بھی خطاب کیا مہمانوں کے لیے تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا

ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیوبیٹر کے افتتاحی پروگرام کی جھلکیاں
٭ میرپور میں ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیوبیٹر کے افتتاح کی تشہیری مہم کئی روز سے عروج پر تھی
٭ پروگرام کے روح رواں مرزا انصر کئی روز سے پروگرام کی کامیابی کے لیے متحرک تھے
٭ شہر بھر میں دعوت نامے تقسیم اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے تھے
٭ تقریب میں نوجوانوں اور طالبات کی دلچسپی قابل دید تھی
٭ ہال مقررہ وقت سے پہلے ہی کچھا کچ بھر چکا تھا
٭ مہمانوں کی آمد پر ان کا استقبال مرزا انصر ،خالد محمود انجم اور چوہدری واجدکر رہے تھے
٭ ارفع کریم کے والدین کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گئا
٭ مرزا انصر دوران تقریب آبدیدہ ہو گئے
٭ ارفع کریم کے والدین نے مرزا انصر کی تقریب میں کامیابی پر ان کی تعریف کی
٭ میرپور میں اس سنٹر کو لانے اور یہاں کامیابی پر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International