وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ،اسلام آ باد
وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کے مظفر آ باد میں نا درا، پا سپورٹ،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پا کستان پوسٹ آفس کے دفا تر کے دورے
ٹیم نے وفاقی سر کا ری اداروں کے خلاف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کیں
مظفر آ باد( ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ میڈ یا خالد سیال پر مشتمل معا ئنہ ٹیم نے گز شتہ روز مظفر آ باد آزاد کشمیر میں نادرا، پا سپو رٹ آ فس، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام اور جی پی او کے دوروں کے دوران مو قع پر مو جود افراد کی شکا یات سنیں اور وفاقی اداروں کے متعلقہ افسران کو مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں۔ دورہ میں شکا یت کنند گان نے نادرا، پاسپورٹ، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام اور پاکستان پو سٹ آفس کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔ ٹیم بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے دفتر پہنچی تو سینکڑوں خوا تین و حضرات شد ید گر می میں بیٹھے تھے، ایک ہا ل میں تو پنکھے تک بھی نہ تھے۔ ٹیم نے بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کی انتظا میہ کو ہا ل میں فو ری طور پر پنکھے لگا نے اور تمام معلو مات کو نما یاں طور پر اردو میں آ ویزاں کر نے کی ہدا یت کی۔ پا سپو رٹ کی غیر معمولی تا خیر کے با عث لوگ پریشا ن تھے۔ ریکا رڈ کی چیکنگ کے دوران معلو م ہوا کہ ڈیڑ ھ سال سے تیار پا سپورٹس کی اطلا ع بھی متعلقہ افراد کو نہیں دی گئی۔ کسٹمرز نے شکا یت کی کہ پا سپورٹ کی فیس تو بڑ ھا دی گئی ہے لیکن سر وسز بہت ہی کمزور ہیں۔نا درا اور پا سپورٹ آ فس میں عام لوگوں کے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے متعلقہ اداروں کو شکا یات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ معا ئنہ ٹیم کے سا منے وہاں موجود افراد نے کھل کر اپنی شکا یات بیان کیں اور وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سرا ہا کہ وہ دور دراز علا قوں میں بھی معا ئنہ ٹیمیں بھیج رہے ہیں۔ بعض شکا یت کنند گان کی طرف سے پا سپورٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدا دی پیکج اور نا دراکا رڈ کے اجرا ء میں غیر معمو لی تا خیر پر متعلقہ اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کا حکم دیا گیا۔ مذ کو رہ دفا تر کے دورہ کے دوران مو قع پر مو جود افراد نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلی دفعہ اپنی کو ئی ٹیم آ زاد کشمیر میں بھیجی ہے۔
(خالد سیال)
کنسلٹنٹ (میڈ یا)
Leave a Reply