غم بھلانے ہیں زندگی کے مجھے کا م آ نا ہے ہر کسی کے مجھے
اس کا احسان کس طرح بھولوں جس نے تحفے دیے ہنسی کے مجھے
تیرگی کے سفر میں ہیں درپیش کچھ دیے دل کی روشنی کے مجھے
میں نے بچپن میں جو سنے تھےکبھی یاد قصے ہیں وہ پری کے مجھے
ہے دعا یاد ہی نہ آئیں کبھی سلسلے یہ ستمگر ی کے مجھے
شازیہ ! سچ کہیں تو یہ لمحے راس آتے نہیں خوشی کے مجھے
شازیہ عالم شازی
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2024 Rahbar International
Leave a Reply