حلقہء ادب اسلامی قطر کا ماہانہ اجلاس ومشاعرہ بتاریخ 11 جولائی 2024ء جمعرات کی شب ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر عبدالسلیم کے زیرِ صدارت آنلائن زوم پر منعقد ہوا۔
شہ نشیں پر سعودی عرب سے ماہر شخصیت سازی، محترم نعیم جاوید، فاؤنڈر وڈائریکٹر H.A.D.A.F ، بطور مہمان خصوصی اور معروف شاعر وناظم مشاعرہ محترم حسان عارفیؔ بطور مہمان اعزازی موجود رہے۔
تلاوت کلام پاک محترم مطیع الرحمن حنیف فلاحی کے حصے میں آئی، جبکہ مہمانوں کا تعارف و استقبال کی ذمہ داری عامر شكيؔب نے نبھائی، نثری حصہ کی نظامت محترم فتح شریف عمری ازہری نے انجام دیا، نثری حصہ میں محترم نعیم جاوید صاحب نے ایک تحریر پیش کی جس کا عنوان تھا: کھانے کے لئے جینا، یا جینے کے لئے کھانا۔
اس بار شعری نشست طرحی رہی، جس کی نظامت کے فرائض عامر شكيؔب نے انجام دیئے، حلقہ کی جانب سے شعراء کو طبع آزمائی کے لئے علامہ اقبال کے کلام سے دو طرحیں دی گئی تھیں (1) بڑھا دیا ہے فقط زیب داستاں کے لئے (2) مہر و ماہ و مشتری کو ہم عناں سمجھا تھا میں۔ ان پر جن شعراء نے طبع آزمائی کی خوبصورت اور گرانقدر کوشش کی ان کے اسماء گرامی اس طرح ہیں: سعودیہ سے حساؔن عارفی اور ضیا عرشیؔ، قطر سے شادؔ اکولوی، مظفر نایاؔب، اظفر گردیزی، عامر شکیؔب، مبصر ایمؔان،م اور سہیل وفا نیپالی، علاوہ ازیں سعودیہ سے مسیح دکنی نے مشاعرہ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا غیر طرحی کلام سنایا، جبکہ منصور اعظمی نے شعری نشست میں تاخیر سے طرحی کلام کے ساتھ شرکت کی-
شعری نشست کے بعد صدر اجلاس نے اجلاس پر علامہ اقبالؔ اور مرزا غالبؔ کے فارسی کلام کی روشنی میں بھر پور تبصرہ فرمایا جس میں آنلائن پروگرامز کی افادیت کے علاوہ ہجری سال کے حوالے سے سامعین کو اہم پیغامات سے سرفراز فرمایا، آخر میں صدرِ حلقہ محترم مظفر نایاب نے جامع اور پرمغز صدارتی خطبہ کے لئے صدر اجلاس کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، بہترین اور برجستہ نظامت کے لئے عامر شکیب و فتح شریف ازہری کا تمام شرکاء کی جانب سے شکریہ ادا کیا، تمام شعراء اور سامعین کے لئے ہدیہء تشکّر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
رپورٹ
عامر شكيؔب
معتمد عمومی حلقہ
Leave a Reply