تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

درخت،پودے اور پیڑ قیمتی سرمایہ۔۔

Articles , Snippets , / Sunday, July 21st, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!قرآن مجید ،فرقان حمید،کلام الٰہی مرقع علم و لطافت ہے۔اس کامطلوب بیاں چونکہ انسان ہے اس لیے اس پر جس قدر توجہ دی جاۓ اور جس قدر تحقیق کی جاۓ تشنگی باقی رہتی ہے۔اس پرلطف کتاب نے زندگی کے ہر شعبہ میں انسان کی رہنمائی فرمائی ہے ۔یہ حقیقت تو اظہر من الشمس ہے کہ اللہ کریم نے انسان کی خوشی اور فلاح کے لیے بے شمار نعمتیں پیدا فرمائی ہیں جن کا شمار بھی ناممکن ہے۔سورۃالرحمٰن میں رب کریم نے بہت خوبصورت انداز میں فرمایا ہے”تو(اے گروہ جن و انس)تم اپنے پروردگار کی کون کون نعمت کو جھٹلاؤ گے۔31 مرتبہ اللہ کریم جن و انس کو یاد دہانی کراتے ہیں۔سورۃ الانعام میں بھی انتہائی لطیف پیراۓ میں اللہ کریم کی بے شمار نعمتوں کا تذکرہ ہے۔رب کائنات کی عنایات بے شمار ہیں۔جو صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ حیوانات بھی استفادہ کرتے ہیں۔عنوان اس قدر جامع اور بسیط ہے اس پر جس قدر اور جتنا بھی لکھا جاۓ کم ہے۔درخت،پودے اور پیڑ تو عطیہ الٰہی ہیں۔قرآن مجید میں 21 درختوں اور پودوں کے ناموں کا ذکر ہے اور ایک تعداد 30 بھی بتائی گئی ہے۔کھجور,زیتون,بیر,انار,انجیر,جھاؤ,پیلو,کافور,کیلا ,انگور کدو,رائی,ککڑی,لہسن,دال,پیاز,ادرک,,چارہ ۔۔گویا درخت اور پودے انسان کی بہتری کے لیے پیدا کیے گۓ ہیں۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ رب کریم کے معجزات میں غوروفکر کی ضرورت ہے۔اس تناظر میں دیکھا جاۓ تو حیات انسان و حیوانات میں نباتات لازم ہیں۔درخت ,پودے اور پیڑ جہاں انسانوں اور حیوانات کو خوراک فراہم کرتے ہیں ۔زندہ رہنے کے لیے آکسیجن کا تحفہ بھی عطا کرتے ہیں۔بقول شاعر:.
سڑک ,میدان رستوں پر ,گھروں پر
درختوں کا اثر ہے موسموں پر
بڑے بوڑھے ہمارے کہہ گۓ ہیں
درختوں سے ہزاروں فائدے ہیں
بڑوں کی یہ نصیحت یاد رکھیں
درختوں کو سدا آباد رکھیں
درختوں پر ہے چڑیوں کا بسیرا
درختوں سے ملے سایہ گھنیرا
خوشی سے چہچہاتے ہیں پرندے
خدا کی حمد گاتے ہیں پرندے
مسافر دھوپ سے گھبرا کے آئیں
تو ٹھنڈی چھاؤں میں آرام فرمائیں
انسان نے اپنی کارستانیوں کی وجہ سے ماحول کی خوب صورتی کو خراب کیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خطرناک زہر آلود فضا میں سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔درختوں کی بے دریغ کٹائی,صنعتی علاقوں میں موت کی دیوی کا رقص,کیڑے مار ادویات کا وسیع استعمال, اور زہریلے مواد کی کثرت کے باعث ماحولیاتی کیفیت تبدیل ہونا ایک المیہ ہے۔یہ حقیقت اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ ماحول اور ہماری روح میں ایک خوب صورت تعلق قائم ہے۔یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ درخت لگانا سنت نبویﷺ ہے۔اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہے”جو بھی مسلمان درخت لگاۓ یا فصل بوۓ پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایہ کھاۓ تو وہ اس کی طرف سے صدقہ ہو گا ( بخاری شریف)
پیارے قارئین!روۓ زمین پر جا بجا پھیلے اور کثرت سے نظر آنے والے درخت,پودے اور پیڑ بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا عظیم تحفہ ہیں۔ؔماہرین کے مطابق ان سے ہی کائنات خوب صورت ہے۔اور ماہرین کے تجربات اور تحقیق کے مطابق پودے خوشبو کے ذریعے باتیں کرتے ہیں۔ایک اور راۓ کے مطابق درخت,پودے اور پیڑ ماحول دوست ہیں۔کیا ہم اس راز سے آگاہ ہیں کہ پرندوں کا ٹھکانہ درخت اور پیڑ ہی ہوتے ہیں۔پودے چونکہ جاندار ہیں ۔یہ بھی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں۔ان سب کی نگہداشت کی ضرورت ہے۔شجر کاری میں سب کو بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔اس وقت بدلتے موسم کے تناظر میں زمین کا درجہ حرارت بڑھنے کے آثار نمایاں ہیں ۔ان حالات کی روشنی میں درخت لگانے کی ضرورت ہے۔درختوں کے فوائد بے شمار ہیں ۔قدرت کی عطا کی کس کس خوبی کا تذکرہ کروں ۔جنگلات کی اہمیت کے پیش نظر ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔آب و ہوا کو خوشگوار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔درخت,پودے اور پیڑ انمول خزانہ ہیں۔ان سے پھول اور پھل بھی حاصل ہوتے ہیں۔مسافروں کے لیے شجرسایہ دار نعمت ہوتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International