تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

سیاسی مافیاء نے عزم استحکام کو متنازعہ بنایا، فوجی ترجمان

Latest - تازہ ترین , Pakistan - پاکستان , / Monday, July 22nd, 2024

اولپنڈی:پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کیخلاف منظم اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں،پاک فوج کیخلاف غلط خبریں پھیلانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے کیخلاف پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیاسی مافیا نے عزم استحکام کو متنازعہ بنایا۔ایک طاقتور لابی عز م استحکام کے مقاصد سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ آپریشن عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے، معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔عزم استحکام آپریشن ملٹری آپریشن نہیں بلکہ انسداد دہشتگردی مہم ہے۔آپریشن عزم استحکام ایک ہمہ گیر مربوط کاؤنٹرٹیرازم کمپین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مسلح افواج کیخلاف غلط خبریں معلومات منظم طریقے سے پھیلائی جا رہی ہیں۔پریس کانفرنس کرنے کا مقصد اہم امور پر افواج پاکستان کا موقف پیش کرنا ہے۔بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر سے پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈے اور جھوٹے خبروں میں اضافہ ہوا ہے اس لئے ان معاملات پر بات چیت ضروری ہے۔انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ اس سال سیکیورٹی فورسز نے 22 ہزار آپریشن کئے۔آپریشن کے دوران 137 نوجوانوں نے اس سال جام شہادت نوش کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی۔ادارے روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کی واضح مثال ہے جس پر سیاست کی جاتی ہے۔آپریشن عزم استحکام ایک ہمہ گیرمربوط کاؤنٹر ٹیرازم کمپین ہے۔ عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے۔ عزم استحکام پر 22 جون کو نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بات ہوئی۔ 22 جون کو اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری ہوتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ وزراء، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز موجود تھے۔ اجلاس میں تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے۔اپیکس کمیٹی اجلاس کا ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہمیں ایک قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشت گردی کی پالیسی بنانی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر پھیلائی گئی افواہوں کا سدباب چاہتے ہیں۔ ضروری ہے ہم اپنی پریس کانفرنس کو باقاعدگی سے مرتب کریں۔50فیصد مدارس کے بارے میں کوئی علم نہیں کہ انہیں کون چلا رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International