مجھے آواز دے کر چھپ گیا ہے یہ دل کیسی شرارت کر رہا ہے
نظر آتا ہے اُس کو اپنا چہرہ مری آنکھوں میں جب وہ جھانکتا ہے
مری بھی نیند اب اڑنے لگی ہے سنا ہے وہ بھی شب بھر جاگتا ہے
میں اس لمحے کو کیسے بھول جاوں کہ جس نے مجھ کو تنہا کردیا ہے
مرے ہاتھوں پہ کھلتے رنگ دیکھو تمھارا نام مہندی سے لکھا ہے
نہیں آئی خبر کچھ دن سے کوئی وہ شاید اب کسی کا ہوچکا ہے
کسی کے دل میں گھر کرنے کا شازی محبت سب سے آساں راستہ ہے
شاعرہ شازیہ عالم شازی
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2024 Rahbar International
Leave a Reply