تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 8th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مغلیہ دور (ساتواں حصہ)

Pakistan - پاکستان , Snippets , / Wednesday, August 7th, 2024

 

 

بابر نے ایک مظبوط سلطنت کی بنیاد رکھی اسکی سلطنت کابل سے کندھار تک اور ہمالیہ سے گوالیار تک پھیل گئی ۔ ۔ ۔ بابر کا بیٹا تھا ہمایوں ۔ ۔ ۔ کہا جاتا ہے کہ ہمایوں بیمار ہوا تو اس نے دعا مانگی کہ ہمایوں کی بیماری اسے یعنی بابر کو لگ جائے ۔ ۔ ۔ اور ایسا ہی ہوا اور جب بابر دنیا سے رخصت ہوا اور ہمایوں تحت نشین ہوا ۔ ۔ ۔ مگر اسے کچھ ہی عرصے کے بعد سلطنت سے ہاتھ دھونے پڑے ۔۔ ۔ ایک افغان شیر شاہ سوری نے کابل تا دھلی اپنی حکومت قائم کی اور ایک یادگار تاریخ رقم کی ، اس دور کی ترقی کی یادگار شیر شاہ سوری کی سڑک (جسے گرینڈ ٹرنک یا جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے ) مثال ہے ، اسی راستے کو کبھی جرنیلی سڑک بھی کہا جاتا تھا ۔ ۔ یہ سڑک کلکتہ سے شروع ہو کر کابل تک جاتی ہے ۔ ۔ ۔ انفرا اسٹریکچر کے علاوہ اسنے کافی اصلاحات کیں ، جس میں ڈاک کا نظام اور مواصلات کو بھی بہتر کیا ۔ ۔ ۔
تقریباً پندرہ برس کے بعد ہمایوں نے ایران کے راستے حملہ کر کہ اپنی سلطنت واپس لی اور اسی دوران ہندوستان میں ایک نئے مذہب کی بنیاد پڑی ۔ ۔ ۔جسے گرونانک نے پھیلایا ، لوگ اسے سکھ مذہب کے نام سے جانتے ہیں ۔۔ ۔ سکھ مذہب کی وجہ وہ ہی تھی جو بدھ مت کی تھی ۔ ۔ ۔ ہندو تو دوغلی قوم تھی ہی مگر مسلمانوں میں بھی ایسے لوگوں کا غلبہ ہو چکا تھا ۔ حتہ کہ بزرگان دین کی وجہ سے بہت اچھا معاشرہ تھا مگر پھر بھی گرو نانک نے اسلام اور ہندو مت سے مایوس ہو کر یہ مذہب بنایا ۔ ۔ ۔ سکھ توحید کے قائل ہیں اور اعمال کا تصور بھی اسلام جیسا ہی ہے ۔۔ ۔ مگر شرک کرتے ہیں ۔۔ ۔ گرونانک صاحب کو خدا کا حصہ مانتے ہیں ۔ ۔ ۔ مگر سکھ مذہب پھر بھی اسلام سے زیادہ قریب ہے ۔ ۔ ۔ حتہ کہ موجودہ گولڈن ٹیمپل (امرتسر) کا سنگ بنیاد حضرت میاں میر نے رکھا ۔ ۔ ۔ تھا ۔ ۔ ۔
ہمایوں کا دور حکومت ہندوستان کو اکھٹا کرنے میں لگا اور اسکی فتوحات کے بعد اسکا بیٹآ اکبر تحت نشین ہوا ۔ ۔ ۔ اکبر اعظم کا بھی زیادہ وقت جنگوں میں گذرا اور سازشوں سے نپٹتا رہا مگر اکبر کے دور میں ہندؤں کو بہت آسانیاں ملیں اسکی وجہ اسکی ہندو بیوی جودھا بائی بھی تھی (کچھ جگہ پر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جودھا بائی جہانگیر کی بیوی تھی ۔ ۔ ۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اکبر نے جو سیاسی شادیاں کیں تھیں ان میں راجپوت ہندو عورت اسکی بیوی ضرور تھی ) اور اکبر کی اسی ملی جلی سوچ نے دین احمدی کو جنم دیا ۔ ۔ ۔ جسکی وجہ سے آج بھی اکبر کو ایک بڑا سیکولر حکمران مانا جاتا ھے
اکبر کے ہی عہد میں انگریزوں نے اس سرزمین پر تجارتی کمپنی بنا کہ قدم رکھا ۔ ۔ ۔ اس کمپنی کو سولہ سو عیسوی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام سے قائم کیا گیا اور اسکے کے تھوڑے عرصے کے بعد ہالینڈ میں یونائیٹڈ ایسٹ انڈیا کمپنی بھی بنائی گی اور پھر ہندوستان کی سونے کی چڑیا کو پھنسانے کے لئیے جال تیار ہونے لگے ۔ ۔ ۔
(جاری ہے )
سولیں صدی کے آغاز میں اکبر کا انتقال ہوا اور جہانگیر تحت نشین ہوا ، جہانگیر کا زمانہ بہت اچھا گردانا جاتا ہے ، اسے عادل بادشاہ بھی کہا گیا، مگر اسکی ذات کبھی بھی شک سے خالی نہیں رہی ، یہاں تک کہ نور جہاں کے پہلے شوہر شیر افگن کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ اسے جہانگیر نے ہی قتل کروایا ، خیر ایک بات سمجھ میں نہیں آتا کہ نور جہاں نے انار کلی کی کہانی نہیں سنی تھی کیا ؟؟؟ ورنہ وہ جہانگیر سے شادی کیسے کرتی !!!
جہانگیر کے دور حکومت میں انگریزوں اور ڈچ نے اپنی اپنی فیکٹریاں لگائیں اور اپنی سازشوں کا گھیرا آہستہ آہستہ تنگ کرنا شروع کیا ۔ ۔ ۔ جسکی مثال سر تھامس رائے کی بحثیت سفیر تقرری تھی ہندوستان میں ۔ ۔ ۔
جہانگیر کے بعد شاہ جہاں تحت نشین ہوا ، شاہ جہاں نے ہی تاج محل تعمیر کروایا جو اسکی محبوب بیوی ممتاز محل کی یاد میں تعمیر ہوا ، اسے تعمیرات کا جنون تھا ، لاہور اور دہلی کی مساجد ، قلعے اور ٹھٹھہ (سندہ) کی شاہ جہانی مسجد اسکی یادگاریں ہیں ۔۔ ۔
شاہ جہاں کے دور میں ہی انگریزوں کو ایسی سہولیات دیں جس سے انہیں اپنے قدم جمانے میں آسانیاں ہوئیں جسکی مثال مدراس میں سینٹ جارج کا قلعہ تھا ، شاہ جہاں کے بعد اورنگزیب برسر اقتدار آیا اور اسنے شاہ جہاں کو قلعے میں قید کر دیا اور شاہ جہاں نے اپنی باقی زندگی تاج محل کو دیکھتے ہوئے گذاری ۔ ۔ ۔
اورنگزیب کے دور میں مغل سلطنت انتشار کا شکار ہونا شروع ہوئی اور انگریزوں سے پہلی جنگ میں بیجاپور ہاتھوں سے نکل گیا ۔ ۔ ۔ مگر ١٦٩٠ میں انگریزوں اور مغلوں کے درمیان ایک امن معاہدہ ہوا اور انگریزوں نے قدم جمانے کا وقت لے لیا ۔ ۔ ۔
اور پھر اورنگزیب کی وفات کے بعد مغل سلطنت سوکھے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئی ایک کے بعد ایک بادشاہ آیا اور سازشوں کا دور شروع ہوا ۔ ۔ ۔ اسی درمیان میں انگریزوں نے فرانسیسوں کو شکست دی اور ہندوستان پر اپنا جھنڈا گاڑھنے کے خواب دیکھنے لگے ۔ ۔ ۔
(جاری ہے )


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International